دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

سیدنا امام اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے افضل الاساتذہ امام عطاء بن ابی رباح رضی اﷲ تعالٰی عن جن کی نسبت امام فرماتے ہیں میں نے ان سے افضل کسی کو نہ دیکھا وہ کریمہ واغلظ علیہم کو فرماتے ہیں:

نسخت ھذہ الاٰۃ کل شیئ من العقود والصفح [1]۔

اس آیت کریمہ نے ہر قسم کی معافی اور درگزر کرنےکو منسوخ کردیا ہے۔(ت)

قرآن عظیم نے یہود مشرکین کو عداوت مسلمین میں سب کافروں سے سخت تر فرمایا:

" لَتَجِدَنَّ اَشَدَّ النَّاسِ عَدٰوَۃً لِّلَّذِیۡنَ اٰمَنُوا الْیَہُوۡدَ وَالَّذِیۡنَ اَشْرَکُوۡا ۚ "[2]

تم اہل ایمان سے عداوت کرنے میں سب سے زیادہ یہودیوں اور مشرکوں کا پاؤ گے۔(ت)

مگر ارشاد :

" یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ جٰہِدِ الْکُفَّارَ وَالْمُنٰفِقِیۡنَ وَاغْلُظْ عَلَیۡہِمْ ؕ وَمَاۡوٰىہُمْ جَہَنَّمُ ؕ وَبِئْسَ الْمَصِیۡرُ ﴿۷۳﴾ "[3]

اے نبی مکرم! کافروں اور منافقوں سے جہاد کر و اور ان پر سختی کیا کرو،اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے۔ (ت)

عام آیہ اس میں سب کا استثناء نہ فرمایا کسی وصف پر حکم مرتب ہونا اس کی علیت کا مشعر ہوتاہے یہاں انھیں وصف کفر سے ذکر فرماکر اس پر جہاد وغلظت کا حکم دیا تو یہ سزا ان کے نفس کفر کی ہے۔نہ کہ عداوت مومنین کی،اور نفس کفر میں وہ سب برابر ہیں، الکفر ملۃ واحدۃ(سارا کفر ایك ہی ملت ہے۔ت)ہاں معاہدکا استثناء دلائل قاطعہ متواترہ ہے سے ضرورۃ معلوم ومستقر فی الاذہان کہ حکم جاہد سن کر اس کی طرف ذہن جاتاہی نہیں فنفس النص لم یتعلق بہ ابتداء کما افادہ فی البحر الرائق(پھر نفس نص ابتداء ہی اس سے متعلق نہیں(یعنی معاہد کو نص شامل ہی نہیں)جیسا کہ البحرالرائق میں یہ افادہ پیش کیا ہے۔(ت) تفاوت عداوت پر بنائے کار ہوتی تویہود کوحکم مجوسی سے سخت تر ہوتاہے حالانکہ امر بالعکس ہے اور نصارٰی کا حکم یہود سے کم تر ہوتاہے حالانکہ یکساں ہے۔ذمی وحربی کافر کافرق میں بتا چکاہوں اور یہ کہ ہرحربی محارب ہے حسب حاجت ذلیل قلیل ذمیوں سے حربیوں کے مقاتلہ(مقابلہ میں مدد لے سکتے ہیں ایسی جیسے سدھائے ہوئے مسخر کتے سے شکار میں،امام سرخسی نے شرح صغیر


 

 



[1] معالم التنزیل علی ہامش تفسیر الخازن تحت آیۃ واغلظ علیہم الخ مصطفی البابی مصر ۳ /۲۳۔۱۲۲

[2] القرآن الکریم ۵ /۸۲

[3] القرآن الکریم ۹/ ۷۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن