دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

بنانا یا اس پر اعتماد کرنا ہے جیسے چمار کو دام دئے جوتا گنٹھوالیا،بھنگی کو مہینہ دیا پاخانہ اٹھوالیا،بزار کو روپے دئے کپڑا مول لے لیا،آپ تاجر ہےکوئی جائز چیز اس کے ہاتھ بیچی دام لے لئے وغیرہ وغیرہ،ہر کافرحربی کافر محارب ہے حربی ومحارب ایك ہی ہے جیسے جدلی ومجادلی۔وہ ذمی ومعاہد کا مقابل ہے۔راز داربناناذمی ومعاہد کو بھی جائز نہیں،امیر المومنین کا وہ ارشاد ذمی ہی کے بارے میں ہے یونہی موالات مطلقًا جملہ کفار سے حرام ہے حربی ہو یا ذمی،ہاں صرف دربارہ برواحسان ان میں فرق ہے معاہد سے جائز ہے کہ

" لَا یَنْہٰىکُمُ اللہُ عَنِ الَّذِیۡنَ لَمْ یُقٰتِلُوۡکُمْ فِی الدِّیۡنِ "[1](اﷲ تعالٰی تمھیں ان لوگوں سے(معاملات کرنے سے) نہیں روکتا جو دین میں تم سے جنگ نہیں کرتے۔ت)اور عربی سے حرام کہ " اِنَّمَا یَنْہٰىکُمُ اللہُ عَنِ الَّذِیۡنَ قٰتَلُوۡکُمْ فِی الدِّیۡنِ "[2](البتہ ان لوگوں سے تمھیں منع فرماتاہے جو دین میں تم سے جنگ کرتے ہیں۔ت)عبارت کبیر منقولہ سوال کایہی مطلب ہے یہی قول اکثر تاویل اور اسی پر اعتماد وتعویل ہے۔اور ائمہ حنفیہ کے یہاں تو اس پر اتفاق جلیل ہے خود کبیر میں زیرکریمہ لَا یَنْہٰىکُمُ اللہُ ہے:

الاکثرون علی انہم اھل العہد وھذا قول ابن عباس ولمقاتلین والکلبی [3]۔

اکثر ائمہ تفیسر کی رائے یہ ہے کہ اس سے اہل عہد مراد ہے۔ چنانچہ حضرت عبداﷲ بن عباس۔دو مقاتلوں اور کلبی کایہی قول ہے۔(ت)

ہم نے المحجۃ المؤتمنہ میں یہ مطلب نفیس ۱جامع صغیر امام محمد و۲ہدایہ و۳درر الحکام و۴غایۃ البیان و۵کفایہ و ۶جوہرہ نیرہ و۷ مستصفٰی و ۸نہایہ و۹فتح القدیر و۱۰بحرالرائق و۱۱کافی و۱۲التبیین الحقائق و۱۳تفسیر احمدی و۱۴فتح اﷲ المعین و۱۵غنیہ ذوی الاحکام و۱۶ معراج الدرایہ و ۱۷عنایہ و۱۸محیط برہانی و۱۹جوی زادہ و۲۰بدائع امام ملك العلماء سے ثابت کیا حضور رحمۃ اللعلمین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم رحمۃ اللعٰلمین ہیں قبل ارشاد واغلظ علیہم (کافروں اور منافقوں پر سختی کرو۔ت)انواع انواع کے نرمی وعفو وصفح فرمائے خود اموال غنیمت میں مؤلفۃ القلوب کاایك سہم مقرر تھا مگر اس ارشاد کریم پر عفو وسفہ کو نسخ فرمادیا اور مؤلفۃ القلوب کاسہم ساقط ہوگیا۔

" وَقُلِ الْحَقُّ مِنۡ رَّبِّکُمْ ۟ فَمَنۡ شَآءَ فَلْیُؤْمِنۡ وَّ مَنۡ شَآءَ فَلْیَکْفُرْ ۙ اِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلظّٰلِمِیۡنَ نَارًا ۙ اَحَاطَ بِہِمْ سُرَادِقُہَا ؕ "[4]۔

فرمادیجئے حق تمھارے رب کی طرف سے ہے لہذا جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے کفر اختیار کرے یقینا ہم نے ظالموں کے لئے ایك ایسی آگ تیار کر رکھی ہے کہ جس کی دیواروں نے انھیں گھیرے میں لے رکھا ہے۔(ت)

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۶۰/ ۸

[2] القرآن الکریم ۶۰/ ۹

[3] مفاتیح الغیب(التفسیر الکبیر) تحت آیۃ لاینہکم الذین لم یقاتلوکم الخ مطبعۃ البہیمۃ المصریۃ مصر ۲۹/ ۳۰۳

[4] القرآن الکریم ۱۸/۲۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن