30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فتاوٰی ہندیہ جو قریب زمانہ کی ہے اس میں بھی نہیں ہے اگر چہ بوجہ سلطنت اسلامیہ نہ ہونے کے مرتدہ پر احکام شریعت نہیں جاری کئے جاسکتے ہیں مثل ضرب وغیرہ کے،لیکن جب وہ اسلام سے خارج ہوگئی تو نکاح کاباقی رہنا کیسا،کیا وہ ترکہ بھی اپنے سابق شوہر کا شرعا پائے گی اور اس کے مرنے پر اس کا جو پہلے شوہر تھا ترکہ اس کا شوہر پائے گا،اگر کفار غیر محارب کے ہمراہ محارب کفار کا مقابلہ کیا جائے اور محارب کفار کہ غیر محارب کے امداد سے نقصان پہنچا یا جائے تو کیا گناہ ہے اسی"اسلامی پیغام"میں ہے"اب جو قرآن کو جھٹلائے"وہ مشرك یا مرتفد کو ڈوبنے سے نجات دینے والا حامی ومدد گار جانے"کیا نعوذ باﷲ جتنے مسلمان کفار سے علاج کراتے ہیں اور معاملات میں ان سے مدد لیتے ہیں سب قرآن کو جھٹلاتے ہیں فقط والتسلیم عریضہ ادب فدوی محمد آصف یغفراﷲ لہ ولوالد یہ ولجمیع المؤمنین والمؤمنات بحرمۃ النبی الکریم علیہ الصلٰوۃ والتسلیم(اﷲ تعالٰی اسے اس کے والدین اور تمام مسلمان مردوں اور عورتوں کو حضور نبی کریم کے طفیل بخش دے،ان پر صلٰوۃ وسلام کا نزول ہو۔ت)
الجواب:
|
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم،نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم،مولانا المکرم اکرمکم اﷲ تعالٰی السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ،۔ |
اﷲ تعالٰی کے عظیم نام سے شروع جو بیحد رحم کرنے والا ہے،ہم اﷲ تعالٰی کی تعریف کرتے ہیں اور اس کے رسول کریم پر درود بھیجتے ہیں مولانا گرامی! اﷲ تعالٰی تمھاری عزت وتوقیر فرمائے تم پر سلام ہو اور اﷲ تعالٰی کی برکت اور اس کی برکتیں ہوں۔(ت) |
ارشاد الٰہی " یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوۡا بِطَانَۃً مِّنْ دُوۡنِکُمْ لَا یَاۡ لُوۡنَکُمْ خَبٰلًاؕ"[1](اے ایمان والو! اپنے سوا غیروں کو اپنا راز دار نہ بناؤ وہ تمھیں نقصان پہنچانے میں کوتاہی نہیں کرتے۔ت)عام ومطلق ہے کافر کو راز دار بنانا مطلقاممنوع ہے اگر چہ امور دنیویہ میں ہو وہ ہر گز تاقدرقدرت ہماری بدخواہی میں گئی نہ کریں گے " قُلْ صَدَقَ اللہُ۟ "[2] وَمَنْ اَصْدَقُ مِنَ اللہِ قِیۡلًا ﴿۱۲۲﴾ [3](فرمادیجئے اﷲ تعالٰی نے سچ فرمایا اور بات کرنے میں اﷲ تعالٰی سے زیادہ سچا کون ہوسکتاہے۔ت)سیدنا امام اجل حسن بصری رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے حدیث لاتستضیئوا بنارالمشرکین [4](مشرکین کی آگ سے روشنی نہ لو)کی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع