30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کہ مشرك کے ماتم میں مسلمان سر برہنہ ہوئے ہوں،مسلمانوں نے مسجد کواس کی ماتم گاہ بنایا ہو،مسلمانوں نے اس کے لئے دعا ونماز کا اشتہار دیا ہو۔مسلمان مشرکوں کی گاڑی کے بیل بنے ہوں،اور یہ ہونا ہی تھا کہ جب اسلام چھوڑا انسانیت خود گئی،اب جو چاہے بیل بنے چاہے گدھا کہ اﷲ عزوجل فرماچکا:
|
" اُولٰٓئِکَ کَالۡاَنْعٰمِ بَلْ ہُمْ اَضَلُّ ؕ"[1]۔ |
وہی لوگ چوپایوں کی طرح ہیں بلکہ ان سے زیادہ بھٹکے ہوئے۔(ت) |
بلکہ فرمایا:
|
" اُولٰٓئِکَ ہُمْ شَرُّ الْبَرِیَّۃِ ؕ﴿۶﴾"[2] |
وہی لوگ بدترین مخلو ق ہیں۔(ت) |
کافر تو کافر فاسق کی تعریف پر حدیث میں فرمایا:
|
اذا مدح الفاسق غضب الرب واھتز لذٰلك العرش [3]۔ |
جب فاسق کی تعر یف کی جاتی ہے رب عزوجل غضب فرماتاہے اور عرش الٰہی ہل جاتاہے۔ |
نہ کہ مشرك کی تعظیم اور وہ بھی اس درجہ عظیم۔
|
" فَاِنَّہَا لَا تَعْمَی الْاَبْصٰرُ وَلٰکِنۡ تَعْمَی الْقُلُوۡبُ الَّتِیۡ فِی الصُّدُوۡرِ ﴿۴۶﴾"[4]۔ |
(لوگو!)آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں بلکہ وہ دل اندھے ہو جاتے ہیں جو سینوں میں مستور ہیں۔(ت) |
سائل بیچارہ اس کا شاکی ہے کہ ہندوؤں نے اذان بند کی اور یہ کیا اوریہ کیا،ان مسلمان کہلانے والوں نے اس کے برعکس یہ کچھ کیا،یہ شکایت محض بے جا ونادانی ہے۔ہندو اپنے دین باطل پر قائم ہیں وہ کیوں چھوڑیں دین تو انھوں نے چھوڑا ہے۔ہر جھوٹ انھیں کی طرف سے چاہئے ایسے لوگوں کے جلسوں میں شرکت ہر گزجائز نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
(۴)جلسہ مخالفین کا حکم اوپر گزرا اور سلاطین اسلام وممالك اسلام واماکن مقدسہ اسلام کے لئے دعا خطبہ جمعہ وخطبہ عیدین میں اورہر نماز کے بعد مستحب ومندوب ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
____________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع