30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
قال اﷲ تعالٰی " وَلَا تَرْکَنُوۡۤا اِلَی الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا فَتَمَسَّکُمُ النَّارُ ۙ"[1]۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:(لوگو!)ظالموں کی طرف مت جھکو(اور مائل نہو)ورنہ تمھیں دوزخ کی آگ چھوئے گی۔(ت) |
ناپاکوں کافروں مرتدوں کو واعظ مسلمین بنانے والے اسلام کو ڈھاتے ہیں اور کفر ولعنت الٰہی کی نیو چنواتے ہیں حدیث تو بد مذہب کی توقیر پر فرماتی ہے:
|
من وقرصاحب بدعۃ فقد اعان علی ھدم الاسلام [2]۔ |
جس نے کسی بد مذہب کی توقیر کی اس نے دین اسلام کے ڈھادینے پر مدد دی۔(ت) |
نہ کہ کفار و زنادقہ مثل وہابیہ وغیر مقلدین ودیوبند یہ وغیرہم کو واعظ مسلمین وپیشوائے دین بنانا کہ صراحۃً اسلام کو کند چھری سے ذبح کرنا ہے۔افسوس کہ گائے کی قربانی بنداور ذبح اسلام کے نعرے بلند مگر اسلام گائے سے بھی گیا گزرا،عزت وجبروت ہے اس کے لئے جس نے ان کی دل الٹ دئے اور آنکھیں پلٹ دیں کہ ان کو اسلام کفر سوجھتا ہے اور کفر اسلام۔
|
فسبحن مقلب القلوب والابصار ربنا لاتزغ قلوبنا بعد اذ ھدیتنا وھب لنا من لدنك رحمۃ انك انت الوھاب۔ |
پاك اور منزہ ہے دلوں او ر آنکھوں کا پھیرنے والا اے ہمارے پروردگار ! ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ کردیجئے اس کے بعد کہ تو نے ہمیں ہدایت دی اور ہمیں اپنی بارگاہ سے رحمت عطا کر دیجئے،یقینا تو بلا معاوضہ بہت زیادہ بخشش اور عطا فرمانے والا ہے۔(ت) |
کفا ر اور مشرکین سے اتحاد و وداد حرام قطعی ہے۔قرآن عظیم کے نصوص اس کی تحریم سے گونج رہے ہیں اور کچھ نہ ہو تو اتنا کافی ہے کہ:
|
" وَمَنۡ یَّتَوَلَّہُمۡ مِّنۡکُمْ فَاِنَّہٗ مِنْہُمْ ؕ"[3]۔ |
واحد قہار فرماتاہے کہ تم میں جو کوئی ان سے دوستی رکھے گا وہ بیشك انھیں میں سے ہے۔ |
اﷲ عزوجل کا ارشاد اور وہ بھی"بیشک"کے ساتھ،آخر اس کے نتائج ظاہر ہیں کہ کفار سے اتحاد و وداد منانے والے موافق ارشاد الٰہی بیشك منہم(انہی میں سے)ہوگئے،کیاآج تك کبھی ہوا تھا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع