30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۷۲ تا ۷۵: از محلہ کچی باغ مسئولہ خلیل الرحمن بنارسی ۶/ محرم الحرام ۱۳۳۹ھ
معدن عالم صوری ومخزن اسرار معنوی جناب مولانا حافظ مفتی احمد رضاخاں دام ظلہ بعد ہدیہ السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ،بکمال ادب ملتجی ہوں براہ کرم اپنے اوقات گرانمایہ سے چند منٹ حرج فرماکر جواب سوالات مرسلہ مزین فرماکر بصیغہ بیرنگ پتہ ذیل سے مرحمت فرماکر مجھ مترصد کو شاد فرمائے،ان مسائل کی یہاں سخت ضررت ہے۔ہم سب اعلٰیحضرت دام فیضہ کے معتقدین سے ہیں لہذاہم سب بیحد انتظار کرتے رہیں گے،اگر جلد جواب سے مزین فرما کر مرحمت فرمایاجائے تو عنایت لطف وکرم ہے۔اس سے پیشتر حقیر نے اعلٰیحضرت کے دار الافتاء سے ڈھائی سو نسخے رسالہ"انفس الفکر"منگوا کر مسلمانوں کو تقسیم کیا جس سے بہ نسبت سال گزشتہ سال پیوستہ کے امسال باوجود کوشش بلیغ دشمنان دین کے قربانی گاؤ بکثرت المضاعف ہوئی، الحمدﷲ حضور کا فیض ایسا ہی ہے۔زیادہ بجز تمنائے حصول زیارت اور کیا عرض کروں فقط۔
آپ کا خادم عاصی خلیل الرحمن عفی عنہ بنارسی از محلہ کچی باغ مؤرخہ ۶ محرم الحرام ۱۳۳۹ہجری
(۱)یہ کہ مدرسہ اسلامیہ عربیہ جس میں عرصہ پچیس سال سے خزانہ گورنمنٹ سے امداد ماہوار ایك سو روپے مقرر ہے جس سے یہ درسگاہ جس میں کتب فقہ واحادیث وقرآن شریف کی تعلیم ہوتی ہے۔اس میں ممبران خلافت کمیٹی نے جو تجویز پا س کیا ہے کہ گورنمنٹ سے امدادنہ لینا چاہئے،پس استفسار ہے کہ یہ امداد جو گورنمنٹ سے عرصہ پچیس سال سے برابر ملتی ہے اب لینا جائز ہے یانہیں؟ مدرسہ ہذا میں سوائے تعلیم دینیات کے ایك حرف کسی غیر ملت وغیر زبان کی نہیں ہوتی۔
(۲)یہ کہ زید جو اس درسگاہ دینی کا منتظم وخادم ہے بسبب حسن انتظام گورنمنٹ نے خطاب دیا ہے او ریہ خطاب بھی عرصہ دس سال سے ملاہے ممبران خلافت کمیٹی نے یہ بھی پاس کیا ہے کہ گورنمنٹ کو خطاب واپس کردینا چاہئے پس ایسی حالت میں کہ جس خدمت انتظام درسگاہ تعلیم علوم دین کے صلہ میں خطاب دیا ہے اندیشہ ہے کہ واپس کرنے میں یہ امداد بھی نہ ملے ایسی حالت میں خطاب کا واپس کرنا ضروری ہے یانہیں؟
(۳)یہ کہ زید جلسہ خلافت کمیٹی میں اس سبب سے شرکت نہیں کرتا کہ اس میں اہل ہنود جن کو اس وقت ممبران خلافت کمیٹی اپنا بھائی کہتے ہیں اور ان سے اس قدرارتباط بڑھا رکھا ہے کہ تلك مہراج کے مرنے کے غم میں بروز دسواں جامع مسجد میں ننگے سرننگے پیر جمع ہو کر تلك مہراج کے لے دعا اور فاتحہ اور نماز کا ان کی مغفرت کے لئے اشتہار شائع کیا اور قربانی گاؤ کو بخاطر اہل ہنود منع کرتے ہیں اور بکری قربانی کرناافضل وفعل رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بتلاتے ہیں اور نقصان اور عدم جواز قربانی گاؤ میں رسالے چھاپتے ہیں اور جلسہ خلافت کمیٹی میں کل دشمنان دین محمدی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے اسپیچ وتقریر کراتے ہیں جو اپنی کتاب"الجرح علی ابی حنیفۃ"میں حضرت امام اعظم رحمۃ اﷲ تعالٰی کو سگ وزندیق وبے علم و
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع