30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
معمول ہو جاتاہے بظاہر اپنے دین پر جو پہلے تھا زیادہ مستقیم ہوجاتاہے اور باطن میں تمام انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام سے محض انکار " نُقَیِّضْ لَہٗ شَیۡطٰنًا فَہُوَ لَہٗ قَرِیۡنٌ ﴿۳۶﴾ "[1](لہذا ہم اس پر ایك شیطان مسلط کردیتے ہیں پھر وہ اس کا ہم نشین ہوجاتاہے۔(اوروہ ہمیشہ اس کے ساتھ رہتاہے)۔ت)کا کھلا مصداق ہوجاتاہے۔ایك شیطان علانیہ اس کے ساتھ رہتاہے جسے وہ دیکھتاہے اوراس سے باتیں کرتاہے اور وہ اسے یہ راز ظاہر کرنے سے ہر وقت مانع رہتاہے،اوریہی سبب ہے کہ فریمیسن اگر شہر کے ایك کنارے سے گزرے تو دوسرے کو جو شہر کے دوسرے کنارے پر ہے اطلاع ہوجاتی ہے۔ایك کاشیطان دوسرے کے شیطان کو اطلاع کردیتا ہے واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۷۹: از موضع ہری پورہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ جو مسلمان کافر کو نفع پہنچائے اور مسلمانوں کو ضرر اورمسلمانوں کو ضرر،اور مسلمانوں کو برا کہے اور کافروں کو اچھا سمجھے اور ان کی طرفداری کرے اور مسلمانوں کی نہیں،کیاحکم ہے اس شخص پر اور دائرہ اسلام میں ہے یانہیں؟ بینوا توجروا
الجواب:
تفصیل واقعہ کی لکھی جائے اجمالی لفظ ہولناك ہوتے ہیں،اور تفصیل معلوم کی جائے تو کچھ سے کچھ نکلتا ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۸۰: از مرادآبا دحسن پور مرسلہ عبدالرحمن مدرس ۸/ ذی القعدہ ۱۳۳۸ھ
کواکب فلکی کے اثرات سعد ونحس پر عقیدت رکھنا کیساہے؟ اور تعویذات میں عامل کو ان کی رعایت کہاں تك درست ہے؟
الجواب:
مسلمان مطیع پر کوئی چیز نحس نہیں اور کافروں کے لئے کچھ سعدنہیں،اور مسلمان عاصی کے لئے اس کا اسلام سعد ہے۔طاعت بشرط قبول سعد ہے۔معصیت بجائے خود نحس ہے اگر رحمت و شفاعت اس کی نحوست سے بچالیں بلکہ نحوست کو سعادت کر دیں، " فَاُولٰٓئِکَ یُبَدِّلُ اللہُ سَیِّاٰتِہِمْ حَسَنٰتٍؕ "[2](یہی وہ لوگ ہیں کہ اﷲ تعالٰی ان کی برائیوں کو بھلائیوں سے بدل دیتاہے۔ت) بلکہ کبھی گناہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع