دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

للعباد فہو کافر وان قال جسم لا کاجسام فہو مبتدع [1]۔

پاؤں ہیں،تو وہ کافر ہے اور اگر کہے کہ اﷲ تعالٰی کا جسم ہے لیکن دوسرے اجسام کی طرح نہیں تو وہ بدعتی ہے۔(ت)

نیز اسی میں ہے:

وجملۃ ان من کان اہل قبلتنا ولم یغل فی ھواہ حتی لم یحکم بکونہ کافرا یجوز الصلوٰۃ خلفہ ویکرہ [2]۔

خلاصہ کلام اگر ہماری طرح اہل قبلہ ہیں،اور اپنی خواہش پرستی میں حد سے بڑھے ہوئے درجہ غلو میں نہیں یہاں تك کہ ان کے کافرہونے کا فیصلہ نہیں کیا گیا تو ایسے لوگوں کے پیچھے نماز پڑھنی جائز ہے لیکن مکروہ ہے۔(ت)

ہزار ہا مسائل متواترہ اسی تفصیل پر دال ہیں تو حکم مطلق کیسے صحیح ہوسکتاہے ہاں افعال مذکورہ سوال کا مرتکب قابل بیعت نہیں کہ شرائط پیر سے اس کا سنی العقیدہ غیر فاسق معلن ہوناہے اور لعنت بہت سخت چیز ہے ہر مسلمان کو اس سے بچایاجائے بلکہ لعین کافر پر بھی لعنت جائز نہیں جب تك اس کا کفر پر مرنا قرآن وحدیث سے ثابت نہ ہو،والعیاذ باﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۷۷:از مانیا والہ ڈاك خانہ قاسم پور گڈھی ضلع بجنور مرسلہ سید کفایت علی صاحب              ۵/ ربیع الاول شریف ۱۳۳۸ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك مولوی قصبہ دیوبند مدرسہ مولوی اشرفعلی تھانوی کے یہاں سے سند یافتہ ہو ویسے ہی عقائد میں حقہ،سگریٹ وپان نماز خوردنوش میں شرکت،یہ سب باتیں چاہئے یانہیں؟ بینوا توجروا(بیان فرماؤ تاکہ اجر وثواب پاؤ۔ت)

الجواب:

دیوبندیوں کے عقائد والے مرتد ہیں ان کے ساتھ کھانا پینا اٹھنا بیٹھنا میل جول سب حرام ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۷۸:                              ا ز گونڈل کاٹھیا وار مرسلہ قاضی قاسم میاں صاحب       ۲۶/ ربیع الآخر شریف ۱۳۳۸ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ فریمیسن کیا ہے اور اس میں داخل ہونے والے کے لئے کیا حکم ہے؟ بینوا توجروا

الجواب:

فریمیسن سحر ہے اورجہاں تك اس کی نسبت معلوم ہوا وہ انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام پر ایمان کے سلب کے لئے رکھا گیا ہے فلہذا اس میں صرف مسلمان یا کتابی کو لیتے ہیں،معاذاﷲ جو اس کے اثر کا


 

 



[1] خلاصۃ الفتاوٰی کتاب الصلوٰۃ الفصل الخامس عشر مکتبہ حبیبیہ کوئٹہ ۱/ ۱۴۹

[2] خلاصۃ الفتاوٰی کتاب الصلوٰۃ الفصل الخامس عشر مکتبہ حبیبیہ کوئٹہ ۱/ ۱۴۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن