دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

ورافضی ہے۔بہر نوع ایسے شخص کا ذبح کیا ہوا جانور حرام یا حلال؟ ایسے شخص کی نما زجنازہ درست ہے یا نہیں؟ جولوگ ایسے تعزیہ پر ست کے مرید ہوں ان کا کیا حکم ہے؟ ایسے تعزیہ پرست اور بت پرست میں کیا فرق ہے؟ ایسے تعزیہ پرست پر لعنت آتی ہے یانہیں؟ کیا بزرگان چشت سے کسی بزرگ نے تعزیہ بنایا یا بنوایا یا تعظیم دی ہے؟ بینوا توجروا(بیان فرماؤ تاکہ اجر وثواب پاؤ۔ت)

الجواب:

تعزیہ ضرور ناجائز وبدعت ہے مگرحاشا کفر نہیں کہ نماز جنازہ ناجائز یا ذبیحہ مرداریا بت پرستوں میں شمارہو،افراط وتفریط دونوں مذموم ہیں،یہ حدیث ابن ماجہ قطع نظر اس سے کہ شدید الضعف ہے اپنے امثال کی طرح اسلام کامل سے مأول یا بدعت مکفرہ پر محمول،ورنہ ہر بدعت سیئہ کفر ہو جبکہ اس کا صاحب استحسان کرے اوریہی غالب ہے۔اور بدعت عقیدہ تو مطلقًا کفر ہو جانا لازم کہ اس کی تعریف ہی یہ کہ:

مااحدث علی خلاف الحق المتلقی عن رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم و جعل دینا قویما وصراطا مستقیما کما فی البحر الرائق [1]۔

جو حق حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے(بطور یقین)ہمیں موصول ہوا اس کے خلاف کوئی نیا عقیدہ ایجاد کرکے اس کو ٹھیك اور سیدھا دین قرار دینا جیسا کہ بحرالرائق میں مذکور ہے(بدعت اعتقاد کرے)۔(ت)

حالانکہ باجماع امت بعض بد مذہبیاں کفرنہیں،فتاوٰی خلاصہ وفتح القدیر وعالمگیریہ وغیرہا میں ہے:

الروافض ان فضل علیا علی غیرہ فہو مبتدع وان انکر خلافۃ الصدیق فہو کافر [2]۔

اگر رافضی(کٹر شیعہ)جناب علی کو دوسرے خلفاء پر فضیلت دے تو وہ بدعتی ہے لیکن اگر حضرت ابوبکر صدیق کی خلافت کا انکار کرے تو پھر وہ کافر ہے۔(ت)

خلاصہ وغیرہ میں ہے:

اذقال ان ﷲ یدا او رجلا کما

جب یہ کہے کہ بندوں کی طرح اﷲ تعالٰی کے ہاتھ،

 


 

 



[1] بحرالرائق کتاب الصلوٰۃ باب الامامۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱/ ۳۴۹

[2] فتاوٰی ہندیہ کتاب السیر باب احکام المرتدین نورانی کتب خانہ پشاور ۲/ ۲۶۴،خلاصۃ الفتاوٰی کتاب الصلوٰۃ الفصل الخامس عشر مکتبہ حبیبیہ کوئٹہ ۱/ ۱۴۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن