دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

نہیں،اگر نہ ہواتوفاسق بھی ہوا یانہیں؟ امید کہ دلیل عقلی ونقلی سے اس کا اثبات فرمایا جائے۔

الجواب:

طوسی کا رفض حدکفرنہ تھا بلکہ اس نے حتی الامکان اپنے اگلوں کے کفر کی تاویلات کیں،اور نہ بن پڑی تو منکر ہوگیا اور اس کی ایسی توجیہ گناہ ضرور ہے اور منطقی فلسفی شراح ومحشین معصوم نہیں جہاں جہاں اس نے خلاف اہلسنت کیا ہے اس کا رد کردیا گیا واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۷۵:              ۲۳ صفر ۱۳۳۸ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ یہ جومشہورہے کہ گھر اور گھوڑا اور عورت منحوس ہوتے ہیں اس کی کیا اصل ہے؟

الجواب:

یہ سب محض باطل ومردود خیالات ہندؤوں کے ہیں،شریعت مطہرہ میں ان کی کوئی اصل نہیں،شرعا گھر کی نحوست یہ ہے کہ تنگ ہو،ہمسائے برے ہوں،گھوڑے کی نحوست یہ کہ شریر ہو،بدلگام،بدرکاب ہو،عورت کی نحوست یہ کہ بدزبان ہو،بدرویہ ہو،باقی وہ خیال کہ عورت کے پہرے سے یہ ہوا،فلاں کے پہرے سے یہ،یہ سب باطل اور کافروں کے خیال ہیں۔واﷲ تعالی اعلم۔

مسئلہ ۷۶:                       از جاورہ مرسلہ مصاحب علی صاحب امام مسجد چھیپیاں                    ۲۷ صفر ۱۳۳۸ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جو شخص تعزیہ ثواب وعبادت جان کر خود بنائے اور لوگوں کو بنانے کی ترغیب دے اور تعزیہ دیکھ کر تعظیمًا کھڑا ہوجائے اور اس پر فاتحہ پڑھے اور تعزیہ کے ساتھ ننگے پیر تعظیما چلے اور مرثیہ بھی پڑھوا تاجائے شاہ مولینا عبدالعزیز صاحب علیہ الرحمۃ نے اپنے فتاوٰی کی جلد اول میں لکھا ہے کہ جو بدعت کو عبادت سمجھ کر کرے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے [1] اور اس پر ابن ماجہ کی ایك حدیث لائے ہیں اس کا مضمون یہ ہے کہ فرمایا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے:

"بدعتی اسلام سے ایسا صاف نکل جاتاہے جیسے گوندھے ہوئے آٹے سے بال صاف[2]"

تو شاہ صاحب کے قول"خارج اسلام ہے"سے کیا مطلب ہے یعنی ایسا شخص کافر ومرتد ہے یا گمراہ


 

 



[1] فتاوٰی عزیزیہ رسالہ بیع کنیزان مطبع مجتبائی دہلی(فوٹوسٹیٹ) ۱/ ۷۱

[2] سنن ابن ماجہ مقدمہ باب اجتناب البدع والجدل ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن