30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور اگر کسی دوسرے کی ملك معصوم نہ لائی جاتی ہو بلکہ خزانہ غیب سے اس کو کچھ پہنچایا جائے یا مال مباح غیر معصوم اور وہ جن کہ مسخر کیا جائے مسلمان ہو نہ کہ شیطان،اور اعمال علویہ سے ہو نہ کہ سفلیہ سے اور اسے منگا کر مصارف محمودہ یا مباحہ میں صرف کرے،نہ کہ معاذاﷲ حرام واسراف میں،تو یہ عمل جائز ہے،اور جو اس طریقے سے ملے اس کا صرف کرنا بھی جائز کہ جس طرح کسب حلال کے اور طُرق ہیں اسی طرح ایك طریقہ یہ بھی ہے۔دست غیب کا،سب سے اعلٰی عمل قطعی عمل،یقینی عمل،جس میں تخلف ممکن نہیں اور سب اعمال سے سہل تر خود قرآن عظیم میں موجود ہے،لوگ اسے چھوڑ کر دشوار دشوار ظنیات بلکہ وہمیات کے پیچھے پڑتے ہیں اور اس سہل وآسان یقینی وقطعی کی طرف توجہ نہیں کرتے۔
|
قال اﷲ تعالٰی " وَ مَنۡ یَّـتَّقِ اللہَ یَجْعَلْ لَّہٗ مَخْرَجًا ۙ﴿۲﴾ وَّ یَرْزُقْہُ مِنْ حَیۡثُ لَا یَحْتَسِبُ ؕ "[1]۔ |
اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:جو اﷲ سے ڈرے تقوٰی و پرہیزگاری کرے اﷲ تعالٰی عزوجل ہر مشکل سے اس کے لئے نجات کی راہ نکال دے گا اور اسے وہاں سے روزی دے گا جہاں سے اس کا گمان بھی نہ ہوگا۔ |
اور دست غیب کسے کہتے ہیں،اسی طرح لوگ عمل حُب کے پیچھے خستہ وخوار پھرتے ہیں،اور نہیں ملتا،اور حُب کا سہل ویقینی قطعی عمل قرآن عظیم میں مذکور ہے اس کی غرض نہیں کرتے۔
|
قال اﷲ تعالٰی" اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَیَجْعَلُ لَہُمُ الرَّحْمٰنُ وُدًّا ﴿۹۶﴾ "[2]۔ |
اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:بیشك جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے قریب ہے کہ یہ رحمان ان کے لئے محبت کردے گا(دلوں میں ان کی حب ڈال دے گا) |
نسأل اﷲ حسن التوفیق(ہم اﷲ تعالٰی سے حسن توفیق مانگتے ہیں۔ت)واﷲ سبحنہ وتعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۷۴: مرسلہ حامد علی طالب عالم مدرسہ اہلسنت وجماعت بریلی
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جو شخص نصیر الدین طوسی ملوم ومذموم کو بلفظ مولی الاعظم اور قدوۃ العلماء الراسخین اور نصیر الملۃ والدین قدس سرہ تعالٰی نفسہ روح رمسہ(بڑا مولی،پختہ علماء کے پیشوا،دین اور ملت کے مددگار،اﷲ تعالٰی ان کے نفس کو پاك کرے اور ان کی ہڈیوں کو آرام پہنچائے۔ت)سے تعبیر کرے تو ایسے کو فاسق یا کافرنہ جاننے والا دائرہ اسلام سے خارج ہوا یا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع