دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

جو استجابت دُعا " ہَبْ لِیۡ مُلْکًا لَّا یَنۡۢبَغِیۡ لِاَحَدٍ مِّنْۢ بَعْدِیۡ ۚ "[1](مجھے ایسی بادشاہی دے ڈال جو میرے بعد کسی کے لائق نہ ہو۔ت) سے تاشی ہر ایك کو کہاں نصیب اور بالفرض نہ بھی ہو تو کافر شیطان کی مخالطت ضرور مورث تغیر احوال وحدوث ظلمت، حضرت سیدنا شیخ اکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ کم از کم وہ ضرر کہ صحبت جن سے ہوتاہے یہ کہ آدمی متکبر ہوجاتاہے و العیاذ باللہ،تو راہ سلامت اس سے بعد ومجانبت ہی میں ہے،رب عزوجل تو اس دعا کا حکم دے کہ " " اَعُوۡذُ بِکَ رَبِّ اَنۡ یَّحْضُرُوۡنِ ﴿۹۸﴾[2](اے میرے پرودگار! میں تیری پناہ مانگتاہوں اس سے کہ شیطان میرے پاس حاضر ہوں۔ت)اوریہاں یہ رٹ لگائی جائے کہ حاضر شو حاضر شو والعیا ذ باﷲ تعالٰی واﷲ تعالٰی اعلم۔(حاضر ہوجا،حاضر ہوجا،اور اﷲ تعالٰی کی پناہ،اور اﷲ تعالٰی سب سے بڑا عالم ہے۔ت)

(۲)ہاں جن اور ناپاك روحیں مرد وعورت احادیث سے ثابت ہیں اور وہ اکثر ناپاك موقعوں پر ہوتی ہیں،انھیں سے پناہ کے لئے پاخانہ جانے سے پہلے یہ دعا وار د ہوئی:اعوذباﷲ من الخبث والخبائث [3]۔میں گندی اورناپاك چیزوں سے اﷲ کی پناہ مانگتا ہوں۔(ت)وہ سخت جھوٹے کذاب ہوتے ہیں اپنا نام کبھی شہید بتاتے ہیں او ر کبھی کچھ،اس وجہ سے جاہلان بے خرد ہیں شہیدوں کا سر پر آنا مشہور ہوگیا ورنہ شہداء کرام ایسی خبیث حرکات سے منزہ ومبراہیں،واﷲ تعالٰی اعلم۔

(۳)ہاں صحیح ہے مگر اس عملداری میں کمیاب بلکہ نایاب ہے۔دست غیب کے نہایت درجہ کا حاصل اب صرف فتوح ظاہرہ و وسعت رزق ہونا ہے۔پھر اگردست غیب اس طرح ہو کہ جن کو تابع کرکے اس کے ذریعہ سے لوگوں کے مال معصوم منگوائے جائیں توا شد سخت حرام کبیرہ ہے اور اگر سفلیات سے ہوتو قریب کفر اور علویات سے ہو توخود یہ شخص ماراجائے گا یا کم از کم پاگل ہوجائے گا یا سخت سخت امراض وبلایا میں گرفتار ہو اعمال علویہ کو ذریعہ حرام بنانا ہمیشہ ایسے ثمرے لاتاہے اور اس کے حرام قطعی ہونے میں کیا شبہہ ہے۔

قال اﷲ تعالٰی " لَا تَاۡکُلُوۡۤا اَمْوٰلَکُمْ بَیۡنَکُمْ بِالْبٰطِلِ "[4]۔

اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:(لوگو!)اپنے مال آپس میں ناجائز طریقے سے نہ کھاؤ۔ت)

 

 



[1] القرآن الکریم ۳۸/ ۳۵

[2] القرآن الکریم ۲۳/ ۹۸

[3] مسند امام احمد بن حنبل عن انس رضی اللہ تعالٰی عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۳/ ۱۰۱

[4] القرآن الکریم ۲ /۱۸۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن