دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

روایۃ الفتح المؤیدۃ بمایأتی من الاحادیث۔

لہذا وہ مجھے سوائے بھلائی کے کچھ نہیں کہتا،اھ اس سے میری مراد فتح الباری کی روایت ہے کہ جس کی تائید آئندہ احادیث سے ہوتی ہے۔(ت)

اسی طرح طبرانی نے مغیرہ بن شعبہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کی اور بزار حضرت عبداﷲ بن عباس یا ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے راوی،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

فضلت علی الانبیاء بخصلتین کان شیطانی کافرا فاعاننی اﷲ علیہ حتی اسلم [1] الحدیث

دوسرے انبیاء کرام پر دو باتوں میں مجھے فضیلت بخشی گئی،ایك یہ کہ میرا شیطان کافر تھا کہ اﷲ تعالٰی نے مجھے اس پر قوت دی یہاں تك کہ وہ مسلمان ہوگیا الحدیث(ت)

بہیقی وابونعیم دلائل النبوۃ میں عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

فضلت علی اٰدم بخصلتین کان شیطانی کافر افاعاننی اﷲ علیہ حتی اسلم وکن ازواجی عونالی وکان شیطان آدم کافراوزوجتہ عونا لہ علی خطیئتہ [2]۔

حضرت آدم پر مجھے دو خصلتوں میں فضیلت دی گئی،ایك یہ کہ میرا شیطان کافر تھا کہ اﷲ تعالٰی نے مجھے اس پر غلبہ دیا یہاں تك کہ وہ مسلمان ہوگیا اور میری بیویاں میری مدد گار ہیں،اور حضرت آدم کا شیطان کافر رہا اور انکی بیوی نے خطا پر ان کی مدد کی۔(ت)

اس کی تسخیر جو سفلیات سے ہو وہ تو حرام قطعی بلکہ اکثر صورتوں میں کفر ہے کہ بے ان کے خوشامد اور مدائح ومرضیات کے نہیں ہوتی،اور جو علویات سے ہو تو اگر چہ بصولت وسطوت ہے مگر اس کا ثمرہ غالبا اپنے کاموں میں شیطان سے ایك نوع استعانت سے خالی نہیں ہوتا کہ وہ غلبہ قاہرہ کہ:

" وَ مَنۡ یَّزِغْ مِنْہُمْ عَنْ اَمْرِنَا نُذِقْہُ مِنْ عَذَابِ السَّعِیۡرِ ﴿۱۲"[3]

اور ان میں سے جو کوئی اس کے حکم سے منہ پھیرے ہم اسے بھڑکتی آگ کا عذاب چکھائیں گے۔(ت)

 


 

 



[1] کشف الاستار عن زوائد البزار حدیث ۲۴۳۸ موسسۃ الرسالہ بیروت ۳/ ۱۴۶،مجمع الزوائد البزار باب عصمتہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم عن القرین ۸/ ۲۲۵ وباب منہ خصائص ۸/ ۲۶۹

[2] دلائل النبوۃ للبیہقی باب ماجاء فی تحدث رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم دارالکتب العلمیہ بیروت ۵/ ۴۸۸

[3] القرآن الکریم ۳۴/ ۱۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن