30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
استہزاء ہے۔ہاں یہ ممکن ہے کہ اس سے نکاح ٹوٹ جانانہ جانتاہو،مگر اس کا نہ جاننا اس کے نکاح کو محفوط نہ رکھے گا شیشے پر پتھر پھینکے شیشہ ضرورٹوٹ جائے گااگر چہ یہ نہ جانتاہو کہ اس سے ٹوٹ جاتاہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۷۰: مسئولہ حکیم محمد اکبر صاحب جگدیش کاچوك اودے پور میواڑ
جس شخص کے عقائد کاٹھکانہ نہ ہو دائرہ اسلام سے خارج ہے یانہیں؟
الجواب:
عقائد کا ٹھکانہ نہ ہونا کئی معنی پر مشتمل ہوتاہے۔کبھی یہ کہ اس کی صحت عقیدہ پر اطمینان نہیں،کبھی یہ کہ یہ مذبذب العقیدہ متزلزل العقیدہ ہے۔کبھی سنیوں کی سی باتیں کرتاہے،کبھی بد مذہبوں کی سی،ان دونوں پر معنی اسلام سے خارج ہونا لازم نہیں ہوتا،واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۷۱ تا ۷۳: ازمیرٹھ مرسلہ مولوی محمد حبیب اﷲ صاحب قادری رضوی خطیب مسجد جامع خیر نگر مدرس مدرسہ قومیہ
(۱)ہمزا د کیاہے؟ اس کے تسخیر کے لئے عمل کرنا کیساہے؟
(۲)آسیب،چڑیل وغیرہ شہید وغیرہ جو مشہور ہیں صحیح ہے یاغلط؟
(۳)دست غیب اور مصلی کے نیچے سے اشرفی وغیرہ کا نکلنا صحیح ہے یانہیں؟
الجواب:
(۱)ہمزاد از قسم شیاطین ہے۔وہ شیطان کہ ہر وقت آدمی کے ساتھ رہتاہے وہ مطلقًا کافر ملعون ابدی ہے سوا اس کے جو حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میں حاضر تھا وہ برکت صحبت اقدس سے مسلمان ہوگیا،صحیح مسلم میں حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے۔ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
مامنکم من احد الا وقدوکل اﷲ قرینہ من الجن وقرینہ من الملئکۃ قالوا وایاك یارسول اﷲ قال و ایای الاا ن اﷲ اعاننی علیہ فاسلم فلا یامرنی الا بخیر [1] اھ،اعنی علی |
لوگو! تم میں سے کوئی شخص نہیں کہ جس کے ساتھ ہمزاد جن اور ہمزاد فرشتہ نہ ہو،لوگوں نے عرض کی اے اﷲ کے رسول! کیا آپ کے ساتھ بھی ہے؟ ارشاد فرمایا کہ ہاں میرے ساتھ بھی ہے،لیکن اﷲ تعالٰی نے میری مدد فرمائی کہ وہ مسلمان ہوگیا |
[1] صحیح مسلم کتاب صفۃ المنافقین باب تحریش الشیطان الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۳۷۶،مسند احمد بن حنبل عن ابن مسعود المکتب الاسلامی بیروت ۱/ ۳۸۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع