30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اقول: ولاینبغی ہھنا بمعنی لایجوز بدلیل قولہ "علیہ"فانہ لایجاب وبدلیل تشبیہ فی الحاکم بما صح علیہ اللعن۔ |
اقول:(میں کہتاہوں)لاینبغی یہاں بمعنی لایجوز ہے۔یعنی اس کے لئے یہ جائز ہی نہیں،اور اس کی دلیل مصنف کا یہ قول"علیہ"ہے کیونکہ لفظ علی ایجاب کے لئے آتا ہے اور اس دلیل سے کہ مصنف نے اس مسئلے کوحکم میں اس سے تشبیہ دی کہ جس پر لعنت ہے۔(ت) |
(۴و ۵)موچی کو نیچری وغیرہ فاسقانہ وضع کا جوتا بنانے یا درزی کو ایسی وضع کے کپڑے سینے پر کتنی ہی اجرت ملے اجازت نہیں، کہ معصیت پر اعانت ہے۔خانیہ میں متصل عبارت مذکورہ ہے:
|
وکذا الاسکاف اوالخیاط اذا استوجر علی خیاطۃ شیئ من زی الفساق ویعطی لہ فی ذٰلك کثیراجر لا یستحب لہ ان یعمل لانہ اعانۃ علی المعصیۃ [1] اھ، اقول:ولایستحب ھھنا للنہی لاجل التشبیہ المذکور و بدلیل الدلیل ففی الخانیۃ مسئلۃ الطبل لایجوز لانہ اعانۃعلی المعصیۃ [2]وفی اوائل شہادات الہندیۃ عن المحیط الاعانۃ علی المعاصی من جملۃ الکبائر [3]۔ |
اوریہی حکم ہے موچی اور درزی کا کہ جب اسے کسی ایسی چیز کے لینے اور بنانے پر اُجرت دی جائے جو فاسقوں کی وضع اور شکل کا لباس ہو،اور اس میں اسے زیادہ اجرت دینے کا وعدہ کیا جائے تو اس کے لئے جائز نہیں کہ وہ یہ کام کرے اس لئے کہ گناہ پر یہ دوسرے کی امداد کرناہے۔اھ اقول:(میں کہتاہوں کہ)یہاں "لا یستحب"بمعنی نہی ہے تشبیہ مذکور کی وجہ سے،اور دلیل کی دلیل کی وجہ سے چنانچہ فتاوٰی قاضی خاں میں طبلہ بجانے کے متعلق ہے کہ جائز نہیں اس لئے کہ یہ گناہ پر امداد دینا ہے اور فتاوٰی عالمگیری کی بحث"اوائل شہادات"میں محیط سے نقل کیا کہ گناہ کے کاموں میں کسی کی امداد کرنا کبیرہ گناہوں میں شامل ہے۔ (ت) |
(۶)لکڑی جنگل سے مفت مل سکتی ہے اور ایك شخص لینے نہیں دیتا جب تك اسے رشوت نہ دو،دینا حرام،بحرالرائق میں ہے:
|
وفی القنیۃ قبیل التحری الظلمۃ تمنع الناس من الاحتطاب من |
قنیہ کی بحث تحری،سے تھوڑا پہلے یہ مسئلہ مذکورہے کہ ظالم لوگ چراگاہ سے لوگوں کو لکڑیاں نہیں |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع