30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
تخفیفات الشرع انواع الخامس تخفیف تاخیر کتاخیر الصلوٰۃ عن وقتہا فی حق مشتغل بانقاذ غریق و نحوہ [1]۔ |
شریعت کی سہولتوں کی کئی قسمیں ہیں،پانچویں قسم یہ ہے کہ تاخیر کی سہولت ہے۔جیسے دو شخص جو کسی ڈوبتے ہوئے کو بچائے تو اس کا اپنی نماز میں تاخیر کرنا۔(ت) |
ردالمحتار کتا ب الحج میں ہے:
|
جاز قطع الصلوٰۃ اوتاخیرہا لخوفہ علی نفسہ اومالہ او نفس غیرہ اومالہ کخوف القابلۃ علی الولد والخوف من تردی اعمی وخوف الراعی من الذئب وامثال ذٰلك [2]۔ |
نماز توڑنا دینا یا اس میں تاخیر کرنا جائزہے جبکہ کسی شخص کو اپنی جان یا اپنے مال کا خطرہ ہو،یا کسی دوسرے کی جان ومال کے تباہ ہونے کا اندیشہ ہو،جیسے دایہ کا بچے کی پیدائش کے وقت ڈریا اندھے کے کنویں میں گرنے کا خوف،یا چرواہے کا بھیڑئیے سے خطرہ،یا اس قسم کے دوسرے مواقع(ت) |
اقول:(میں کہتاہوں)یہ بھی حقیقۃ اپنے نفس کی طرف راجع کہ یہ شرعا ان کے بچانے پر مامور ہے ؎
اگر بینم کہ نابینا وچاہ است اگر خاموش نبشینم گناہ است
(اگر میں یہ دیکھوں کہ اندھا اور کنواں ہے تو اگر اس موقع پر خاموش رہوں تو گناہ ہے۔ت)
ولہذا جن کا نفقہ اس پر لازم ہے بے ان کا بندوبست کئے حج کو نہ جائے اور جن کا نفقہ اس پر نہیں اگر چہ اس کے چلے جانے سے ان کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہو اس پر لحاظ لازم نہیں کہ یہ یہاں رہتاجب بھی تو انھیں نفقہ دینے کا شرعا مامور نہ تھا، پھر عالمگیریہ میں ہے:
|
کرھت خروجہ(ای للحج)زوجتہ واولادہ او من سواھم ممن تلزمہ نفقتہ وھو لایخاف الضیعۃ علیہم فلا باس بان یخرج ومن لاتلزم نفقتہ لوکان حاضرا فلاباس بالخروج مع کراہتہ وان |
اگر اس کی بیوی اور بچے یا ان کے علاوہ دوسرے افراد کنبہ کہ جن کا خرچہ اس پر لازم ہے اگر یہ حج کے لئے جائے اوریہ سب اس کے جانے کو پسند نہ کریں اور اسے ان کے ضائع ہونے کا اندیشہ نہ ہو تو پھر اس صورت میں اس کے جانے میں کوئی حرج نہیں اور جن لوگوں کا خرچہ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع