دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

مگر عامہ کے لئے گھر میں بالکل روشنی نہ ہونا ضرورباعث مشقت وحرج ہے،اوراگر یہ بھی نہ ہو مگر حصول مفید ہے نفس فائدہ مقصودہ اس سے حاصل ہوتا ہے،تو منفعت جیسے مکان کے ہر دالان میں ایك چراغ،اوراگر فائدہ مقصودہ کی تحصیل اس پر نہیں بلکہ ایك امرزائد زیب وزیبائش بقدر اعتدال کے لئے ہے تو زینت جیسے چراغ کی جگہ فانوس،اوراگر اس سے اتنافائدہ بھی نہیں یا اس میں افراط اور خروج عن الحد ہے فضول جیسے بے کسی نیت محمودہ کے گھر میں چراغاں،اب مواضع ضرورت کا استثناء تو بدیہی جس کے لئے اصل دوم کافی اور اس کی فروع معروف ومشہور اور استفسار سے بعید و مہجور،مثلا کھڑے ہوکر نماز نہ پڑھ سکے بیٹھ کر پڑھے ورنہ لیٹ کر ورنہ اشارہ سے الی غیر ذٰلك مما لایخفی(ان کے علاوہ باقی صورتیں جو کسی سے پوشیدہ نہیں۔ت)ا س کے لئے تمام ممنوعات کہ کسی حال میں قابل اباحت یا متحمل رخصت ہوں یا مرخص ہوجاتے ہیں نہ مثل زنا وقتل ناحق مسلم کہ کسی شدید سے شدید ضرورت کے لئے بھی مرخص نہیں ہوسکتے،یہاں تك کہ اگر صحیح خوف قتل کے سبب بھی ان پر اقدام کرے گا مجرم ہوگا،حکم ہے کہ بازر ہے اگر چہ قتل ہوجائے،اگر مارا گیا اجر پائے گا کما نصوا علیہ اصولا و فروعا(جیسا کہ اصول وفروع کے لحاظ سے ائمہ کرام نے اس کی تصریح فرمائی۔ت)پھر اپنی ضرورت تو ضرورت ہے ہی دوسرے مسلم کی ضرورت کا بھی لحاظ فرمایا گیا۔مثلًا:

(۱)دریا کے کنارے نماز پڑھتا ہے اور کوئی شخص ڈوبنے لگااور یہ بچا سکتا ہے لازم ہے کہ نیت توڑ ے اور اسے بچائے،حالانکہ ابطال عمل حرام تھا۔

قال تعالٰی " لَا تُبْطِلُوۡۤا اَعْمٰلَکُمْ ﴿۳۳"[1]۔

اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:اے ایمان والو اپنے اعمال کو باطل نہ کیا کرو۔(ت)

(۲)نماز کا وقت تنگ ہے ڈوبتے کو بچانے میں نکل جائے گا،بچائے،اور نماز قضاء پڑھے اگر چہ قصد ا قضا کرنا حرام تھا۔

(۳)نماز کا وقت جاتاہے اور قابلہ اگر نماز میں مشغول ہو بچے پر ضائع ہونے کا اندیشہ ہے نماز کی تاخیر کرے۔
(
۴)نماز پڑھتاہے اور اندھا کنویں کے قریب پہنچا،اگر یہ نہ بتائے وہ کنویں میں گرجائے نیت تو ڑکر بتانا واجب ہے۔اشباہ میں ہے:


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۷/ ۳۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن