30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ملتی ہے اورجہاں نہیں کہ ان قواعد کے موارد واضح ہوں نیز مسائل کثیرہ ومباحت غزیرہ باذنہ تعالٰی روشن ولائح ہوں نیز اس شریعت مطہر کی رحمتیں اور اس کااعتدلال اور برخلاف شرائع یہو د نصارٰی سختی ونرمی محض سے انفصال ظاہرہوں وباﷲ التوفیق(اﷲ تعالٰی ہی کے کرم سے توفیق حاصل ہوتی ہے۔ت)
علماء فرماتے ہیں:مراتب پانچ ہیں:
(۱)ضرورت(۲)حاجت(۳)منفعت(۴)زینت(۵)فضول
امام محقق علی الاطلاق نے اسے اقسام اکل میں دکھایا اور ضرورت یہ بتائی کہ بے اس کے ہلاك یا قریب ہلاك ہو،اور حاجت یہ کہ حرج ومشقت میں پڑے،باقیوں کی تعریف نہ فرمائی مثال بتائی،منفعت گیہوں کی روٹی بکری کا گوشت،زینت حلوا،مٹھائی،فضول طعام شبہہ حرام،ونقلہ فی غمز العیون [1]من قاعدۃ الضرر یزال واقتصر علیہ(غمز العیون میں اسے اس قاعدے سے نقل فرمایا کہ نقصان دور کیا جائے۔اور اسی پر اکتفاء کیا۔ت)
فقیر بقدر فہم کلام عام کرے فاقول:(پس میں کہتاہوں)پانچ چیزیں ہیں جن کے حفظ کو اقامت شرائع الٰہیہ ہے دین وعقل و نسب ونفس ومال عبث محض کے سوا تمام افعال انھیں میں دورہ کرتے ہیں اب اگر فعل(کہ ترك بمعنی کف کو کہ وہی مقدور وزیر تکلیف ہے نہ کہ بمعنی عدم کما فی الغمز وغیرہ بھی شامل)اگر ان میں کسی کا موقوف علیہ ہے کہ بے اس کے یہ فوت یا قریب فوت ہو تو یہ مرتبہ ضرورت ہے جیسے دین کے لئے تعلم ایمانیات و فرائض عین،عقل ونسب کے لئے ترك خمروزنا،نفس کے لئے اکل وشرب بقدر قیام بنیہ،مال کے لئے کسب ودفع غصب امثال ذٰلک،اور اگر توقف نہیں مگر ترك میں لحوق مشقت وضرر وحرج ہے تو حاجت جیسے معیشت کے لئے چراغ کہ موقوف علیہ نہیں ابتدائے زمانہ رسالت علی صاحبہا افضل الصلوٰۃ والتحیۃ(صاحب رسالت پر عمدہ درود اور ثناء ہو۔ت)میں ان مبارك مقدس کاشانو ں میں چراغ نہ ہوتا،ام المومنین رضی اﷲ تعالٰی عنہا فرماتی ہیں:
|
والبیوت یومئذ لیس فیہا مصابیح،رواہ الشیخان [2]۔ |
گھروں میں ان دنوں چراغ نہیں ہوتے تھے بخاری ومسلم نے اسے روایت کیا۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع