دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

قال اﷲ تعالٰی " اَمْوٰلَکُمُ الَّتِیۡ جَعَلَ اللہُ لَکُمْ قِیٰمًا"[1]۔

اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:(لوگو!)تمھارے وہ مال کہ جنھیں اﷲ تعالٰی نے تمھارے ٹھہراؤ اور قیام کاذریعہ بنایاہے۔(ت)

اور اگر تجارت قائم رکھنے کو جاناہے مگر ایك ہی بار کہ پھر وہیں توطن کا ارادہ ہے یا بارہا،مگر تصویر اول ہی بارلی جائے گی تویہ بھی جواز میں ہے کہ ایك بار جانے سے چارہ نہیں،اور اگر ہر بار تصویر دینی ہوگ تو دو صورتیں ہیںـ:اول یہ کہ اس کے پاس ذریعہ رزق وہی تجارت ہے اور وہ تجارت وہیں چلتی ہیں،اگریہاں مال آٹھالائے بیکارجائے یا نقصان شدید اٹھائے تو یہ بھی حرج وضرر کی صورت میں آگیا والحرج مدفوع،اور اگر اس کے قطع میں معتمد بہ ضرر نہیں یا وہ تجارت یہاں بھی چلے گی اگر چہ نفع کم ملے گا تو صرف بغرض قطع ایك بار جانے کی اجازت ہے دوبارہ کی نہیں کہ منفعت کے لئے ناروا،روا کرنا ناروا،اعلائے کلمۃ اﷲ میں تین صورتیں ہیں اگر کچھ کافروں نے وہاں سے اسے لکھا کہ ہم تمھارے ہی ہاتھ پر مسلمان ہوں گے آکر ہمیں مسلمان کر لو،تو لازم ہے کہ جائے کہ اس کے لئے فرض نماز کی نیت توڑ دینا واجب ہوتاہے۔حدیقۃ ندیہ بحث آفات الید میں ہے:

وقال ذمی للمسلم اعرض علی الاسلام یقطع وان کان فی الفرض کذا فی خزانۃ الفتاوی [2]۔

اگر کسی ذمی کافر نے مسلمان سے کہا کہ مجھ پر اسلام پیش کیجئے، تو وہ فرض نماز کی نیت توڑدے(اور پہلی فرصت میں اس کافر کو مسلمان کردے)خزانۃ الفتاوٰی میں یونہی مذکور ہے۔(ت)

یا وہاں کچھ کفار اسلام کی طرف مائل ہیں کوئی ہدایت کرنے والا ہو تو ظن غالب رہے کہ مسلمان ہوجائیں گے،اس صورت میں بھی اجازت ہوگی فان الظن الغالب ملتحق بالیقین(کیونکہ ظن غالب(یعنی غالب گمان)یقین کے ساتھ لاحق ہے۔ ت)بلکہ ا س صورت میں بھی وجوب چاہئے کہ ایسی حالت میں تاخیر جائز نہیں،کیا معلوم کہ دیرمیں شیطان راہ ماردے اوریہ مستعدی جاتی رہے اور یہاں یہ خیال نہیں ہوسکتا کہ کچھ میں ہی تو متعین نہیں کہ ہر ایك یہی خیال کرے تو کوئی نہ جائے گا اور اگر یہ بھی نہیں عام کفا رکی سی حالت ہے تو بحمداﷲ دعوت اسلام ایك ایك ذرہ زمین کو پہنچ چکی،ولہذا اب قتال کفار میں تقدیم دعوت صرف مستحب ہے۔ ہدایہ میں ہے:


 

 



[1] القرآن الکریم ۴ /۵

[2] الحدیقۃ الندیہ شرح الطریقۃ المحمدیہ الصنف الخامس المکتبہ النوریۃ الرضویہ لائلپور ۲ /۴۵۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن