دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

اس سوال کے ورود پر ہم نے ایك رسالہ"جلی النص فی اماکن الرخص"(۱۳۳۷ھ)(مقامات رخصت میں واضح اور ظاہر نص کا بیان۔ت)تحققیات جلیلہ پر مشتمل لکھا ان تمام مباحث کی تنقیح وتشریح اس میں ہے تصویر کھینچوانے میں معصیت بوجہ اعانت معصیت ہے پھراگر بخوشی ہو تو بلاشبہ خود کھینچے ہی کی مثل ہے یونہی اگر اسے کھینچوانا مقصود نہیں بلکہ دوسرا مقصد مباح مثلا کوئی جائز سفر،مگر قانونا تصویر دینی ہوگی تو اگر وہ مقصد ضرورت وحاجت صحیحہ موجب حرام وضرورت مشقت شدیدہ تك نہ پہنچا جب بھی ناجائز کہ منفعت کے لئے ناجائز جائز نہیں ہوسکتا،اور اگر یہ حالت ہے تو ایسی صور ت میں فعل کی نسبت فاعل پر مقتصر رہتی ہے اور یہ اس نیت سے بری اور اپنے اوپر سے دفع حرج وضرر کا قاصد ہونے کے سبب وَلَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰی ؕ" "[1] (کوئی شخص کسی دوسرے کا شخص کا بوجھ نہ اٹھائے گا۔ت)اور انما الاعمال بالنیات وانما لکل امرئ مانوی [2](یاد رکھو اعمال کا دارومدار ارادوں پر ہے اور ہر آدمی کے لئے وہی کچھ ہے جس کا اس نے ارادہ کیا ہے۔ت)کافائدہ پاتاہے۔فتح القدیر میں ہے:

ماذکر انہ لایتوصل الی الحج الا بارشائہم فتکون الطاعۃ سبب المعصیۃ فیہ نظر بل الاثم فی مثلہ علی الاخذ لا المعطی علی ما عرف من تقسیم الرشوۃ فی کتاب القضاء [3]۔

جو کچھ ذکر کیا گیا یہ ہے کہ ادائیگی حج کا سوائے رشوت دینے کے اور کوئی ذریعہ نہیں،توپھر(اس صورت میں)طاعت گناہ کا سبب ہوجائے گی،اس پر اعتراض اور اشکال ہے وہ یہ ہے کہ اس نوع کے مسائل میں رشوت لینے والے کو گناہ ہوگا نہ کہ دینے والے کو جیسا کہ کتاب القضاء میں"تقسیم رشوت" کے عنوان سے معلوم ہوا۔(ت)

اہل وعیال کے پاس جانے یا انھیں لانے کی ضرورت بیشك ضرورت ہے رؤف ورحیم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی شریعت ہر گز یہ حکم نہ دے گی کہ تصویر لیں گے تم یہیں رہوا ور انھیں سمندر پار پڑا رہنے دو کہ نہ تم ان کی موت وحیات میں شریك ہو سکو نہ وہ تمھاری،تجارت اگر پہلے سے وہاں تھی اور اب اسے قطع کرکے مال وہاں سے لانے کے لئے ایك بار جاناہے اگر نہ جائے تو مال جائے تو یہ بھی صورت اجازت ہے کہ شرع میں مال شقیق نفس ہے۔


 

 



[1] القرآن الکریم ۶ /۱۶۴

[2] صحیح البخاری باب کیف کان بدء الوحی الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۲

[3] فتح القدیر کتاب الحج مقدمۃ یکرہ الخروج الی الحج مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۲ /۳۲۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن