30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وقال تعالٰی " کَانُوۡا لَا یَتَنَاہَوْنَ عَنۡ مُّنۡکَرٍ فَعَلُوۡہُ ؕ لَبِئْسَ مَا کَانُوۡا یَفْعَلُوۡنَ ﴿۷۹﴾"[1] |
اور اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:جو بر اکام لوگ کیا کرتے ہیں اہل کتاب اس کے کرنے سے ایك دوسرے کو نہ روکتے،کتنا بڑا رویہ ہے جو وہ کیا کرتے تھے۔(ت) |
مگر مواضع ضرورت مستثنٰی رہتے ہیں،الضرورات تبیح المحظورات [2](ضرورتیں(مجبوریاں)ممنوعات کو مباح کردیتی ہیں۔ (ت)اور حرج نہیں بین وضرورت ومشقت شدیدہ کا بھی لحاظ فرمایا گیا ہے۔
|
" " مَا جَعَلَ عَلَیۡکُمْ فِی الدِّیۡنِ مِنْ حَرَجٍ ؕ [3] لاضرر ولاضرار [4]۔" یُرِیۡدُ اللہُ بِکُمُ الْیُسْرَ وَلَا یُرِیۡدُ بِکُمُ الْعُسْرَ۫"[5]۔ |
اﷲ تعالٰی نے دین اسلام میں تم پر کوئی تنگی نہیں رکھی،نہ تو کسی سے نقصان اٹھاؤ اور نہ کسی کو نقصان پہنچاؤ اﷲ تعالٰی تم پر آسانی کرنے کا ارادہ رکھتاہے وہ تمھیں کسی تنگی میں ڈالنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔(ت) |
ہاں مجردتحصیل منفعت کےلئے کوئی ممنوع مباح نہیں ہوسکتا مثلا جائز نوکری تیس۳۰ روپیہ ماہوار کی ملتی ہواور ناجائز ڈیڑھ سو روپیہ مہینہ کی تو اس ایك سو بیس روپے ماہانہ نفع کے لئے ناجائز کا اختیار حرام ہے۔فتاوٰی امام قاضی خاں میں ہے:
|
رجل اٰخر نفسہ من النصارٰی لضرب الناقوس کل یوم بخمسۃ دراھم ویعطی فی عمل اٰخر کل یوم درھم علیہ ان یطلب الرزق من موضع اٰخر [6]۔ |
ایك شخص نے عیسائیوں کے ہاں اجرت پر بگل بجانے کی ملازمت اختیار کی اس شرط پر کہ اسے یومیہ پانچ درہم ملیں گے،اور کسی دوسرے(جائز کام پر)ہر روز اسے ایك درہم دئے جانے کا وعدہ ہوا تو پھر اس پر لازم ہے کہ وہ دوسری جگہ رزق حلال تلاش کرے لہذا تھوڑی اجرت پرجائز کام کرے اور زیادہ پر حرام کام نہ کرے) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع