دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

تجارتی کاروبار میں مبتلا نقل وحرکت کے بغیر چارہ نہیں،بعض علماء کو اعلاء کلمہ الحق کے لئے باہر جانے یا جاکر واپس آنے کی ضرورت ایسی اشد شدید ضروریات میں کہ جہاں بعض شکلوں میں سخت ترین دینی نقصانات بھی ہیں اجازت لینے کی غرض سے نصف حصہ اعلٰی بدن کی تصویر کھنچوانا بذریعہ فوٹو گراف جائزہے یانہیں اور اس اجازت نامہ کو اپنے پاس رکھنا جائز ہے یانہیں؟ بینوا توجروا(بیان فرماؤ تاکہ اجر وثواب پاؤ۔ت)

الجواب:

شك نہیں کہ ذی روح کی تصویر کھینچنی بالاتفاق حرام ہے اگر چہ نصف اعلٰی بلکہ صرف چہرہ کی ہی ہو کہ تصویر چہرہ کا نام ہے۔امام طحطاوی رحمہ اﷲ تعالٰی شرح معانی الاثار میں سیدنا ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی الصورۃ الرأس [1](سر کی تصویر کے لئے یہ حکم نہیں کیونکہ وہ جائز نہیں،اس لئے کہ تصویر چہرہ ہی کانام ہے۔ت)اگر چہ ان کے پاس رکھنے میں خلاف ہے اور صحیح ومعتمد یہ ہے کہ ان کا بھی رکھنا حرام ہے جیسا پوری تصویر کا مگر جبکہ اتنی چھوٹی ہو کہ زمین پر رکھ کر کھڑے ہوکر دیکھنے سے اعضاء کی تفصیل نظر نہ آئے یاذلت وخواری کی جگہ مثلافرش پا انداز میں ہو یا چہرہ بگاڑدیں کاٹ دیں محو کریں کہ ان صورتوں میں پوری تصویر بھی رکھنی جائزہے یا ضرورت ومجبوری ہوجیسے سکہ کی تصویریں، اس کی کامل تحقیق ہمارے رسالہ"عطایا القدیرفی حکم التصویر"(اﷲ تعالٰی قدرت وطاقت رکھنے والے کی عطائیں تصویر کا حکم،بیان کرنے میں۔ت)میں ہے اور ان صورتوں میں اگر چہ رکھناجائز ہے کھینچنا ان کا بھی حرام ہے:

لاطلاق نصوص رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فی احادیث متواترۃ ثم اطلاق الائمۃ فی کتب متکاثرۃ۔

اس لئے کہ حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام سے اس کے متعلق متواتر حدیثوں میں مطلق نصوص وارد ہوئیں،اور پھر ائمہ کرام نے متعدد کتابوں میں اس کو علی الاطلاق(بغیر کسی قید کے)ذکرفرمایا ہے۔(ت)

اور جس کا کھینچنا حرام ہے کھنچوانا بھی حرام ہے۔شرع مطہرہ کا قاعدہ ہے:

ماحرم اخذہ حرم العطاؤہ [2] قال اﷲ تعالٰی " وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡاِثْمِ وَالْعُدْوٰنِ ۪"[3] ۔

جس چیز کالینا حرام ہے اس کا دینا بھی حرام ہے۔اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:(لوگوں!)گناہ اور زیادتی کے کاموں میں ایك دوسرے کے ساتھ مدد نہ کیا کرو۔

 


 

 



[1] شرح معانی الآثار کتاب الکراہیۃ باب التصاویر فی الثوب ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۲ /۴۰۳

[2] الاشباہ والنظائر الفن الاول القاعدۃ الرابعہ عشر ادارۃ القرآن کراچی ۱ /۱۸۹

[3] القرآن الکریم ۵ /۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن