دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

(اے شخص کہ بسا اوقات تیرے کلام میں استثناء نہیں لایا گیا اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کی جان استثناء کی جان سے گانٹھی ہوئی ہے۔ت)

اور"محض"کا لفظ معاذاﷲ تو سل کی نفی نہیں،دین ودنیا وجسم وجان میں جو نعمت کسی کو ملی اور ملتی ہے اور ابدالآباد تك ملے گی سب حضور اقدس خلیفۃ اﷲ الاعظم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے وسیلے اور حضور کے مبارك ہاتھوں سے ملی اور ملتی ہے اور ابدا الاباد تك ملیگی قال النبی انما انا قاسم،واﷲ المعطی [1]دینے والا اﷲ ہے ور بانٹنے والا میں۔صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔

 بایں ہمہ جو نعمت ہے اﷲ عزوجل کے محض فضل و کرم سے ہے۔حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا وسیلہ وواسطہ وقاسم ہر نعمت ہونا یہ بھی تو محض فضل وکرم الٰہی جل وعلا ہے۔" فَبِمَا رَحْمَۃٍ مِّنَ اللہِ لِنۡتَ لَہُمْ ۚ "[2]اے محبوب اﷲ کی کتنی رحمت ہے کہ تم ان کے لئے نرم ورحیم ومہربان ہوئے۔والحمدﷲ رب العلمین وصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم(ہرتعریف اﷲ تعالٰی کے لئے ہے جو پروردگار ہے سارے جہانوں کا۔حضور پر اﷲ تعالٰی کی رحمت اور سلام ہو۔ت)

اعتراض اگر چہ صحیح نہیں مگر میں معترض کے اس حسن اعتقاد کی داد دیتاہوں کہ تو سل اقدس کا ذکر نہ آنا اسے ناگوار ہوا،جزاہ اﷲ خیرا،واﷲ تعالٰی اعلم۔(اﷲ تعالٰی سائل کو بہت اچھا صلہ عطا فرمائے،اور اﷲ تعالٰی سب سے زیادہ علم رکھنے والا ہے۔ت)

مسئلہ ۶۶:از ڈربن ناٹال جنوبی افریقہ مسئولہ مولوی عبدالعلیم صاحب قادری برکاتی رضوی میرٹھی ۲۱ صفر ۱۳۳۷ھ
ماقولکم ایھا العلماء الکرام(اے معزز اہل علم مسئلہ ذیل کے متعلق تمھارا کیا ارشاد ہے۔ت)حکومت کی طرف سے اعلان ہواہے کہ اگر کوئی شخص ہندوستان سے باہر جاناچاہے یا باہر سے ہندوستان آنا چاہے تو اس کو گورنمنٹ سے ایك اجازت نامہ جس کو بزبان انگریزی پاسپورٹ کہتے ہیں لینا ضروری ہوگا ورنہ داخلہ خارجہ کی اجازت نہ دی جائے گی،یہ اجازت نامہ نہیں مل سکتاتاوقتیکہ ایك تصویر کم ازکم نصف حصہ اعلٰی بدن کی اجازت لینے والا داخل کرے اس تصویر کی تین نقلیں ہوں گی جو تینوں بھیجی جائیں گی دو گورنمنٹ میں محفوظ رہیں گی اور ایك اجازت نامہ کے ساتھ واپس مل جائے گی جس کا اجازت گیرند ہ کو اپنے پاس رکھنا ضروری ہے بعض اشخاص مسلمین اپنے اہل وعیال سے دور بعض


 

 



[1] مسند احمد بن حنبل ترجمہ ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ دارالفکربیروت ۲/ ۲۳۴

[2] القرآن الکریم ۳/ ۱۵۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن