30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اذا مدح الفاسق غضب الرب واھتز لذٰلك العرش رواہ ابن ابی الدنیا فی ذم الغیبۃ وابویعلی فی المسند و البیہقی فی شعب الایمان[1] عن انس وابن عدی فی الکامل عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔ |
جب فاسق کی مدح کی جاتی ہے رب غضب فرماتاہے اور عرش الٰہی ہل جاتاہے(محدث ابن ابی الدنیا نے ذم الغیبۃ میں روایت کیا ہے اور ابو یعلٰی نے اپنی مسند میں اور امام بیہقی نے شعب الایمان میں حضرت انس کے حوالے سے اور ابن عدی نے"الکامل"میں حضرت ابوہریرہ کے حوالے سے روایت کیا (اﷲ تعالٰی ان دونوں سے راضی ہو۔ت) |
نیز حدیث میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من سلم علی صاحب بدعۃ اولقیہ بالبشر اواستقبلہ بما یسرہ فقد استخف بما انزل علی محمد رواہ الخطیب [2]عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔ |
جو کسی بدمذہب کو سلام کرے یا اس سے بکشادہ پیشانی ملے یا ایسی بات کے ساتھ اس سے پیش آئے جس میں اس کا دل خویش ہو اس نے اس چیز کی تحقیر کی جو محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر اتاری گئی(اسے خطیب نے حضرت ابن عمر(اﷲ تعالٰی ان دونوں سے راضی ہو)سے روایت کیا۔ت) |
نیزچھ حدیثوں میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من وقر صاحب بدعۃ فقد اعان علی ہدم الدین۔ رواہ الطبرانی فی الکبیر وابونعیم فی الحلیۃ عن عبد اﷲ بن بشیر وابن عدی وابن عساکر عن ام المؤمنین الصدیقۃ والحسن بن سفین فی مسندہ و ابونعیم فی الحلیۃ عن معاذ بن جبل |
جس نے کسی بد مذہب کی توقیر کی اس نے دین کے ڈھا دینے پر مدددی(امام طبرانی نے معجم کبیر اور ابونعیم نے الحلیہ میں عبداﷲ بن بشیر سے اس کو روایت کیا۔ابن عدی اور ابن عساکر نے مسلمانوں کی ماں سیدہ عائشہ صدیقہ سے اور حضرت حسن بن سفیان نے اپنی مسند میں اور ابو نعیم نے الحلیۃ میں معاذ بن جبل کے حوالہ سے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع