30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لاطاعۃ لاحد فی معصیۃ اﷲ۔[1]واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
اﷲ تعالٰی کی نافرمانی میں کسی کی فرمانبرداری نہیں واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ ۶۳: از گونڈل کاٹھیا واڑ مرسلہ عبدالستار رضوی برکاتی ۹ جمادی الاولٰی ۱۳۳۶ھ
مباہلہ کیا ہے۔او ر وہ کس وقت،کس سے،کس طرح کیا جاتا ہے؟
الجواب:
مباہلہ یہ کہ دو فریق جمع ہو کر اپنا اپنا دعوٰی بیان کریں اور ہر فریق دعا کرے کہ ان دونوں میں جو جھوٹا ہو اس پر لعنت الہٰی ہو،یہ جائز ہے،اور اب تك مشروع ہے کما نص علیہ فی ردالمحتار(جیسا کہ ردالمحتار میں ہے اس پر نص کی گئی ہے۔ت)مباہلہ ہر اس صور ت میں ہوسکتاہے کہ اپنے قول کی حقانیت پر یقین قطعی ہو،مشکوك یا مظنون بات پر مباہلہ سخت جرأت ہے مثلا ہم کسی شافعی المذہب سے اس امر پر مباہلہ نہیں کرسکتے کہ قرأت خلف الامام ناجائز ہے۔نہ شافعی ہم سے مباہلہ کرسکتا ہے کہ واجب ہے۔اورہم اور وہ دونوں غیر مقلدوں سے اس پر مباہلہ کرسکتے ہیں کہ امام اعظم وامام شافعی رضی اﷲ تعالٰی عنہما ائمہ دین ہیں اور ان کی تقلید جائز،واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۶۴: از ادیپور میواڑ راجپوتانہ اسکول مرسلہ مولوی وزیر احمد صاحب مدرس ۲۴/ ذی الحجہ ۱۳۳۶ھ
اس شہر میں روافض فرقہ اسمعیلہ بوہرہوں کے امام بڑے ملا آئے ہیں ان کا دعوٰی ہے کہ"میں داعی وقت ہوں،امام اور عامل میں ہی مقرر کرتاہوں،میں قوم کا مالك ومختار ہوں"ان کو بوہرے سیدنا کے لفظ سے پکارتے ہیں،جب یہ شہر میں آئے تو ان کی سواری بڑی شان وشوکت کے ساتھ مع دو تین ہزار بوہروں کے مدرسہ اسلامیہ حنفیہ جس راستہ میں واقع ہے اس طرف ہوکر نکلی تو مدرسہ حنفیہ کے ممبران سنت جماعت حنفی مذہب والوں نے مدرسہ کو رنگ برنگ کے کاغذ کے پھریروں سے آراستہ کیا،اور ایك بڑے سرخ کپڑے پر بڑے بڑے کاغذ کے حروف بنا کر"خوش آمدید"لکھا اور بڑے ملا صاحب کے نظارے کے لئے آویزاں کردیا اور جب ملا صاحب کی سواری مدرسہ کے قریب آئی تو حنفی ممبران مدرسہ نے ادب کے ساتھ ملا صاحب کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالے اور گلدستے نذر کئے اور ان کے سر پر پھول اُچھالے اور بعد میں ممبران مدرسہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع