30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۵۵: خبیرآباد اودھ ضلع سیتاپور مرسلہ سید امتیاز حسن صاحب انریری مجسٹریٹ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین کہ زید مسلمان ہے اور اس کے گلے میں ہندو مذہب کی ایك کتاب بید جزدان میں مثل کلام مجید کے بطور حمائل کے پڑا ہے۔زید کو علم ہے کہ میرے گلے میں ہندو مذہب کی کتاب ہے یا اور کوئی غیر معظم کتاب ہے مگر کافر اس کو یہ سمجھتاہے کہ یہ شخص مسلمان ہے اور اس کے گلے میں کلام مجید ہے یہ سمجھ کراس کتاب کی جس کو وہ کافر اپنے خیال میں کلام مجید سمجھتے ہوئے توہین کرنا چاہتاہے زید اس کی حفاظت کرتاہے محض اس وجہ سے کہ یہ کافر کلام اﷲ سمجھ کر توہین کرتا ہے ایسی صورت میں مسلمانوں پر فرض ہے کہ وہ زید کے شریك ہوں اور اس کافر کے حملہ کو روکیں یا سمجھ کر کہ اس کے اندر غیر مذہب کی کتاب ہے اور کوئی معظم چیز نہیں ہے سکوت اختیار کریں اور زید کو لعنت ملامت کریں،شرعا کیا حکم ہے؟ اگر زید کو کوئی نقصان پہنچے اور اس کے معاونین کو مدد کرنے سے تکلیف پہنچے تو وہ عنداﷲ ماجور(اﷲ تعالٰی کے نزدیك اجروثواب دئے ہوئے۔ت)ہوں گے،مشرح جواب تحریر فرمائے۔فقط
الجواب:
سوال تمثیلی ساختہ معلوم ہوتاہے مثال میں بسااوقات فرق رہ جاتاہے جس کے سبب حکم بدل جاتاہے اگر چہ تمثیل قائم کرنے والا اپنے ذہن میں یہ سمجھے کہ میں نے اصل واقعہ کا بالکل چربہ اتارلیا ہے بہر حال اس صورت مستفسرہ کاحکم یہ ہے کہ زید بوجوہ قابل سخت ملامت ہے اول تو سب سے پہلے اس کا جرم شدید یہ ہے کہ اس نے ایك کافر مذہب کی کتاب کو معاذاﷲ قرآن مجید سے تشبیہ دی جزدان میں رکھا،گلے میں حمائل کے طور پر ڈالا،یہ خود اس نے قرآن عظیم کی توہین کی،امیر المومنین فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے ایك کنیز کودیکھا کہ بیبیوں کی طرح دوپٹہ اوڑھے جارہی ہے اس پر درہ لیا اور فرمایا:
|
ای وفار القی عنك الحمار اتتشبہین بالحرائر [1]۔ |
اے بدبووالی! اپنی اوڑھنی اتار،کیا بیبیوں کے مشابہ بنتی ہے۔ |
اوراگر واقعی اس نے کافر مذہب کی کتاب معاذ اﷲ مثل قرآن کریم مستحق تعظیم سمجھا جب تو وہ خود ہی کافر مرتدہے ورنہ کم از کم مبتلائے حرام ضرور ہے،اور اس حرام کے باقی رکھنے ہی نے اس ہندو کو غلط فہمی پیدا کی تو یہ اس کا دوسرا جرم ہے کہ حرام پر مصر ہے۔پھر اس کے سبب جو فتنہ فساد پید اہوگا اسی کامنشایہی اس کااصرار علی الحرام ہے کیوں نہیں اسے جزدان سے نکال کر فورا پھینك دیتا ہے کہ یہ تیرے ہی مذہب کی ناپاك کتاب ہے اس کی جتنی چاہے توہین کر،یوں یہ خود بھی حرام سے بچے اور فتنہ بھی فرو ہو،اب کہ یہ ایسا نہیں کرتا خود بانی فتنہ ہے۔یہ اس کا تیسرا جرم ہے۔اگرپٹا تو ایك پوتھی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع