دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

ملك ان کے ہاتھ میں نہیں تمھارے مذہبی شعائر میں کتنی رکاوٹیں ڈالتے ہیں،رات دن کوشاں رہتے ہیں،اور اپنی کثرت تعداد وکثرت مال کے سبب کچھ نہ کچھ کامیاب ہوتے رہتے ہیں،جب اختیارات ان کے ہاتھ میں ہوئے اس وقت کاکیا اندازہ ہوسکتاہے مثلا اس وقت تو قربانیا ں ان قیود وحدود کے ساتھ کہ ان کا لگایا جانا بھی شورش ہنود کے باعث ہے ہو بھی جاتی ہیں، اس وقت قتل انسان سے بڑھ کر جرم ٹھہریں گی اور مسلمانوں کو مجبورانہ اپنا یہ شعار دینی بند کرنا پڑے گا کیا گورنمنٹ تنہا تمھیں ملك دے دے گی کہ اس میں خالص احکام اسلام جاری کرو،یہ تو ممکن نہیں،نہ تنہا ان کو ملے،پھر شرکت رکھو گے یا ملك بانٹ لوگے کہ ایك حصہ میں تم اسلامی احکام جاری کرو ایك میں وہ اپنے مذہبی احکام جو تمھاری شریعت کی رو سے احکام کفر ہیں، برتقدیر ثانی ظاہر ہے کہ ہندوستانی کا کوئی شہر اسلامی آبادی سے خالی نہیں تو ان لاکھوں مسلمانوں پر اپنی شریعت مطہرہ کے خلاف احکام تم نے اپنی کوشش متفقہ سے جاری کرائے اور اس کے تم ذمہ دار ہوئے اور

" وَمَنۡ لَّمْ یَحْکُمۡ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللہُ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْکٰفِرُوۡنَ ﴿۴۴﴾ہُمُ الظّٰلِمُوۡنَ ﴿۴۵﴾ ہُمُ الْفٰسِقُوۡنَ ﴿۴۷﴾"[1]

جو کچھ اﷲ تعالٰی نے نازل فرمایا)بندوں پر اتارا)جو لوگ اس کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی کافر،ظالم اور نافرمان ہیں۔(ت)

کے تمغے پائے،برتقدیر اول کیا ہنود راضی ہوجائیں گے کہ ملك مشترك ہو اور احکام تنہا احکام اسلام ہرگزنہیں،آخر تمھیں ان کے ساتھ کسی نہ کسی قانون خلاف اسلام پر راضی ہونا اور اپنی رضا وسعی سے مسلمانوں کو اس کا پابند کرنا پڑے گا اور قرآن عظیم سے وہی تین خطابوں کا تمغہ ملے گا یہ سب اس وقت ہے کہ جھگڑا نہ اٹھے اور اگر پھوٹ پڑی اور تجربہ کہتاہے کہ ضرور پڑے گی اس وقت اگر ہنود حسب عادت آپ بے قصور بنے اور سب ڈھلی بگڑی تمھارے سر ڈالی تو زمین میں بیٹھے بٹھائے فساد اٹھانے اور حکم الٰہی " وَلَا تُلْقُوۡا بِاَیۡدِیۡکُمْ اِلَی التَّہۡلُکَۃِۚۖۛ"[2]،"[3](لوگو! اپنے ہاتھوں ہلاکت میں نہ پڑو۔ت)کی مخالفت کرکے خود اپنی اور لاکھوں نا کردہ مسلمانوں کی جان وعزت معرض خطرہ میں ڈالنے کا ذمہ دار کون ہوگا،اﷲ عزوجل سیدھی سمجھ دے،آمین! واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔


 

 



[1] القرآن الکریم ۵/ ۴۴،۴۵،۴۷

[2] القرآن الکریم ۲/ ۱۹۵

[3] القرآن الکریم ۲/ ۱۹۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن