30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو علانیہ گالیاں دیتے لکھتے چھاپتے ہیں،وہ کیسا مسلمان کہ اسے ہلکا جانے اور ایسوں کو مدرس وامام کرے،اﷲ تعالٰی سچا اسلام دے اور اس پر سچی استقامت عطا فرمائے اوراپنی اوراپنے حبیب اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی سچی محبت دے اور ان کے دشمنوں سے کامل عداوت ونفرت عطا فرمائے کہ بغیر اس کے مسلمان نہیں ہوسکتا اگر چہ لاکھ دعوٰی اسلام کرے اور شبانہ روز نماز روزے میں منہمك رہے،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لایؤمن احد کم حتی اکون احب الیہ من والدہٖ وولدہٖ والناس اجمعین [1]۔ |
(لوگو!)تم میں سے کوئی شخص اس وقت تك مومن نہیں ہوسکتا جب تك میں اس کی نگاہوں میں اس کے والدین، اولاد اور سب لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہوجاؤں۔(ت) |
کاش مسلمان اتنا ہی کریں کہ اﷲ ورسول کی محبت وعظمت کو ایك پلہ میں رکھیں اپنے ماں باپ کی الفت وعزت کو دوسرے میں،پھر دشمنان وبدگویان محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے اتنا ہی برتاؤ کریں جو اپنی ماں کو گالیاں دینے والے کے ساتھ برتتے ہیں تو یہ صلح کلی یہ بے پرواہی،یہ سہل انگاری یہ نیچیری ملعون تہذیب،سدراہ ایمان نہ ہو ورنہ ماں باپ کی محبت وعزت رسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی محبت وعزت سے زائد ہوکر ایمان کا دعوٰی محض باطل اور اسلام قطعا زائل۔والعیاذ باﷲ تعالٰی(اﷲ تعالٰی کی پناہ۔ت)قال اﷲ تعالٰی(اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا۔ت)
|
" الٓـمّٓ ۚ﴿۱﴾ اَحَسِبَ النَّاسُ اَنۡ یُّتْرَکُوۡۤا اَنۡ یَّقُوۡلُوۡۤا اٰمَنَّا وَہُمْ لَا یُفْتَنُوۡنَ ﴿۲﴾"[2] |
کیا لوگ اس گھمنڈ میں پڑگئے کہ وہ صرف اتنا کہنے پر کہ ہم ایمان لائے،چھوڑ دئے جائینگے اور ان کی آزمائش نہ ہوگی۔ (ت) |
زبان سے سب کہہ دیتے ہیں کہ ہاں ہمیں اﷲ ورسول کی محبت وعظمت سب سے زائد ہے مگر عملی کا رروائیاں آزمائش کرادیتی ہیں کہ کون اس دعوے میں جھوٹا اور کون سچا۔
|
" رَبَّنَا لَا تُزِ غْ قُلُوۡبَنَا بَعْدَ اِذْ ہَدَیۡتَنَا وَہَبْ لَنَا مِنۡ لَّدُنۡکَ رَحْمَۃًۚ اِنَّکَ اَنۡتَ الْوَہَّابُ﴿۸﴾"[3]وصلی اﷲ تعالٰی وسلم و بارك علی |
اے ہمارے پروردگار ! ہمارے دلوں کو نہ پھیر جبکہ تو نے سیدھی راہ دکھادی اور ہمیں اپنے پاس رحمت سے نواز دے یقینا تو ہی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع