دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

جاہل کیا اور جاہل کا دل کیا:

نعم من کان عالما فقیہا مبصرا ماھرا متبحرا فہو مامور بقولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم استفت قلبك وان افتاك المفتون [1]۔

ہاں اگر وہ عالم،فقیہ(یعنی قانون فقہ جاننے والا)بصیرت رکھنے والا علم میں مہارت اور تجربہ رکھنے والا اور علم کا سمندر ہو تو اسے حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے اس ارشادگرامی کی وجہ سے یہ حکم دیا گیا کہ اپنے دل سے فتوٰی پوچھئے اگر چہ تمھیں مفتیان کرام کچھ فتوٰی دیں(ت)

(۸)یہ ہنسی اڑانے والا سخت گنہ گا ر ہوگا،قال اﷲ تعالٰی:

" یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا یَسْخَرْ قَوۡمٌ مِّنۡ قَوْمٍ عَسٰۤی اَنۡ یَّکُوۡنُوۡا خَیۡرًا مِّنْہُمْ وَلَا نِسَآءٌ مِّنۡ نِّسَآءٍ عَسٰۤی اَنۡ یَّکُنَّ خَیۡرًا مِّنْہُنَّ ۚ"[2]۔

اے ایمان والو! کوئی قوم کسی دوسری قوم سے ہنسی مذاق نہ کرے،کیا خبر،شاید وہ(جن سے ہنسی مذاق کیا گیا)ہنسی کرنے والوں سے بہتر ہوں،اور نہ عورتیں عورتوں سے ہنسی مذاق کریں شاید وہ ہنسی مذاق کی جانے والی عورتیں ان سے بہتر ہوں(مقصد یہ کہ کوئی کسی دوسرے کو کہتر اورکمتر نہ سمجھے ہوسکتاہے کہ انجام کے لحاظ سے وہ کمتر اس بالاتر سے اچھا اور افضل ہو)۔(ت)

کیا معلوم کہ اﷲ تعالی کے نزدیك اس ہنسنے والے سے وہ خاکروب ہی بہتر ہو۔

(۹)عورت جب مسلمان ہوجائے حکم یہ ہے کہ اس کے شوہر سے اسلام کے لئے کہا جائے اگر مان لے فبہا وہ اس کی عورت ہے اور نہ مانے تو اس کایہ انکار کرنا اس نکاح کو ساقط کرتاہے یہ حکم اس وقت ہے کہ حاکم اسلام اس پر اسلام پیش کرے اور وہ نہ مانے جہاں حاکم اسلام نہیں عورت تین حیض کا انتظارکرے،اس مدت میں اگروہ مسلمان نہ ہو نکاح زائل ہوجائے گا،بہر حال مسلمہ عور ت پر کافر کو شرعا کوئی دعوٰی نہیں پہنچتا،واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۵۳:                              مسئولہ مولوی محمد واحد صاحب                                   ۳/ جمادی الآخرہ ۱۳۳۵ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مستحبات کو بدعت سیئہ کہہ کر روکنے والے یا(قرون ثلثہ میں نہ تھے)کہہ کر منع کرنے والے کے پیچھے نماز ہوتی ہے یانہیں؟ اور ایسے لوگوں کو کسی مسجد کا امام مستقل


 

 



[1] اتحاف السادۃ المتقین کتاب عجائب القلب بیان مایؤاخذ بہ العبد من وساوس القلوب الخ دارالفکر بیروت ۷/ ۲۹۸،کنز العمال برمز تخ عن وابعۃ حدیث ۲۹۳۲۹ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۰/ ۲۵۰

[2] القرآن الکریم ۴۹/ ۱۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن