دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

کہ اس کے ہمسایہ ہنوداس پر ہنسیں گے اور اعتراض کریں گے تویہ اس مسلمان کی مذہبی کمزوری ہے یا اس کو کیا کہیں گے؟

(۶)کیا شریعت اسلام کے نزدیك ایك برہمن سےایك خاکروب ناپاك اور نجس تر سمجھا جاتاہے،حالانکہ برہمن کو سخت شرك کی وجہ سے زیادہ ناپاك سمجھنا چاہئے۔

(۷)مستند علمائے دین کے فتاوٰی کو جو شخص ہیچ وپوچ سمجھ کر اس پر عمل نہ کرے اور کہے کہ فتوٰی وہی ہے جو ہمارا دل گواہی دے،ایسا شخص شریعت کے نزدیك کیساہے؟

(۸)اگر کوئی مسلمان نو مسلم خاکروب کے ساتھ حقہ پینے،کھانا کھانے پر ایك مسلمان کی ہنسی اڑائے وہ مسلمان کیساہے؟

(۹)خاکروب کی بالغہ لڑکی جو مسلمان ہوگئی ہے کیا اس کے پانے کا اس کا شوہر خاکروب مستحق ہے یا قبول اسلام سے پیشتر باقاعدہ طور پراس کے ماں باپ کے یہاں سے اس کی رسم رخصت عمل میں نہ آئی ہو اور دور ان مقدمہ میں(جو اس کے شوہر نے اس کے نام دائر کیا ہے)مسلمان ہوگئی ہو،بینوا توجروا(بیان فرماؤ تاکہ اجر وثواب پاؤ۔ت)

الجواب:

(۱)اسلام لاتے ہی معاہر قوم والے کو غسل کرنا چاہئے خصوصا وہ قوم کہ نجاست سے تلوث جن کا پیشہ ہو مسلمان کرتے ہی ان کو خوب پاك کرکے نہلادیں اس کے بعد معًا ان کے ساتھ کھائیں پئیں۔

(۲)جو کافر تلقین اسلام چاہے اسے تلقین فرض ہے اور اس میں دیر لگانا اشد کبیرہ بلکہ اس میں تاخیر کو علماء نے کفر لکھا اگر بلا وجہ شرعی دیرکرتاہے تو اس کے پیچھے نماز ناجائز ہوتی نہ کہ وہ فرض بجالایا اس بناء پر اس کے پیچھے نماز میں تامل کریں۔

(۳)مسلمان پر بدگمانی حرام ہے۔اﷲ عزوجل فرماتاہے:

" یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اجْتَنِبُوۡا کَثِیۡرًا مِّنَ الظَّنِّ۫ اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ"[1]

اے ایمان والو! بہت سے گمانوں سے بچو بے شك کچھ گمان گناہ ہے۔

اور فرماتاہے:

" وَ لَا تَقْفُ مَا لَیۡسَ لَکَ بِہٖ عِلْمٌ ؕ اِنَّ السَّمْعَ وَ الْبَصَرَ

غیر یقینی بات کے پیچھے نہ جا بیشك کان اور آنکھ

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۴۹/ ۱۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن