دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

میں ہے:

من استحسن فعلا من افعال الکفار کفر باتفاق المشائخ [1]۔

جس شخص نے کافروں کے افعال میں سے کسی فعل کو اچھا سمجھاتومشائخ کرام کا اس پر اتفاق ہے کہ وہ بلا شك وشبہ کافر ہوگیا ہے۔(ت)

ان لوگوں کواگر اسلام عزیز ہے اور یہ جانتے ہیں کہ قیامت کبھی آئے گی اور واحد قہار کے حضور جانا ہوگا تو ان پر فرض ہے کہ توبہ کریں اور ایسی ناپاك مجلسوں سے دور بھاگیں نئے سرے سے کلمہ اسلام اور اپنی عورتوں سے نکاح جدید کریں ورنہ عذاب الٰہی کے منتظر رہیں،

قال اﷲ تعالٰی:" یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا ادْخُلُوۡا فِی السِّلْمِ کَآفَّۃً۪ وَّ لَا تَتَّبِعُوۡا خُطُوٰتِ الشَّیۡطٰنِؕ اِنَّہٗ لَکُمْ عَدُوٌّ مُّبِیۡنٌ﴿۲۰۸﴾ "[2]۔

اے ایمان والو! اسلام میں پورے پورے داخل ہوجاؤ،اور شیطان کے قدموں پر نہ چلو،کیونکہ وہ انسان کا کھلا اور واضح دشمن ہے۔(ت)

مسئلہ ۴۴ تا ۵۲:     مرسلہ محمد سوداگر پارچہ الموڑہ متصل مسجد کارخانہ بازار                  ۱۵/ ربیع الاول شریف ۱۳۳۵ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس باب میں کہ:

(۱)زید خاکروب نے مع اپنی ایك بی بی اور جوان لڑکی کے قبول اسلام کی درخواست کی چنانچہ ان کو فورًا مسلمان کرلیا گیا،کیا فورا ہی ان کو اپنا حقہ دینا اور ان کے ساتھ کھانا پینا وغیرہ درست ہے یانہیں؟

(۲)مسماۃ ہندہ جو اس خاکروب نومسلم کی جوان نومسلمہ لڑکی ہے اس کو مسلمان کرنے والے عالم کے پیچھے کیا نماز درست ہے حالانکہ اس کے پیچھے اب تك نماز پڑھتے تھے؟

(۳)کسی عالم باعمل اور صالح پر جس نے خاکروب کی جوان لڑکی کو مسلمان کیا ہوکیا یہ اتہام کر نا گناہ نہیں کہ تونے اپنے نفس کے لئے اس کو مسلمان کیا ہے اور تو اس سے آشنائی کرے گا۔

(۴)اگر ایك بار قبول اسلام کرنے کے بعد وہ خاکروب پھر اپنی قوم میں مل گیا ہو اور دوبارہ قبول اسلام کی درخواست کرے تو کیا اس کے مسلمان کرنے میں کچھ تامل کرنا چاہئے حالانکہ خوف ہے کہ آریہ اور عیسائی فورا اس کو لے لیں گے۔

(۵)اگر خاکروب کو مسلمان کرنے اور اس کے ساتھ کھانے پینے سے اس خوف سے پرہیز کرے


 

 



[1] غمزالعیون البصائر شرح الاشباہ والنظائر الفن الثانی کتاب السیر والردۃ ادارۃالقرآن کراچی ۱/ ۲۹۵

[2] القرآن الکریم ۲/ ۲۰۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن