30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۴۳: مرسلہ حافظ عبدالمجید خاں حنفی از قصبہ بابلکہ ضلع بلند شہر ۵ صفر ۱۳۳۵ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ اہل ہنود میں کم زیادہ ایك ہفتہ تك شام سے آدھی رات تك یا بعد تك ایسی مجلس ہوتی رہے کہ جس میں رام ولچھمن وراون وسیتا وغیرہ عورت ومرد کے قسم قسم کی تصویریں دکھائی جائیں اورساتھ ہی ان کے طرح طرح کاباجابجا کر بھجن وغیرہ گانا گایا جائے اور ان تصویروں کو نعوذ باﷲ معبود حقیقی سمجھیں اور ہر طرح کے فحش ولغویات پیدا ہوتے ہوں تو ایسی مجلسوں میں ان مسلمانوں کو جو ازروئے تحقیق مذہب اسلام ایسی تقاریب کی برائیوں سے بھی فی الجملہ واقف ہوں اور نمازی بھی ہوں شریك مجلس ہونا اور دلچسپی حظ نفس اٹھانا وبعض بعض شبیہ ناپاك پر نظر ڈالنا وبعض شبیہ عورات پرشہوت کی نظر ڈالنا اور مثل عقائد باطلہ اہل ہنود تعریف و توصیف سوانگ وتماشہ میں بتا لیف قلوب مشرکین تائید یا ہوں ہاں کرنا اور عشاء وفجر کی نمازیں بایں نمط کہ عشاء بمصروفی تماشہ وفجر کی نماز غلبہ نیند سے قضا کرنا وباعتراض بعض مانعین یہ کہنا کہ ہم تو حق و باطل میں امتیاز ہوجانے کی غرض سے شامل ہوتے ہیں اور ایسی ہی بے سود تاویلات کرنا اور زینت مجلس کے واسطے اپنے گھروں سے جاجم ودیگر فرش وچوکیات وپارچہ وزیورات دینا اور بوقت اختتام جلسہ اپنی نام آوری یا فخر یا شخصیت یا اہل ہنود میں اپنی وقعت ہونے یا بصورت نہ دینے کے اپنی ذلت وحقارت جان کر ہمراہ اہل ہنود روپیہ روپیہ دینا بالخصوص وہ مسلمان جو کسی مسافر مسکین کو باوجود مقدرت آنہ دو آنہ نہ دے سکتے ہوں اور اس مجلس کی شیرینی جو بنام نہاد پرشاد تقسیم ہوتی ہے کھانا تو ایسے مسلمانوں کے واسطے ازروئے احکام شرع شریف کیا کیا حکم ہے صاف صاف مع عبارت قرآن مجید وحدیث شریف وفقہ مبارك جداگانہ ہر امور مستفسرہ صدر کا جواب مفصل ارقام فرمائیں اﷲ تعالٰی اجر دے گا فقط والسلام علی ختم الکلام(کلام کے اختتام پر سلام ہو۔ت)(یعنی آپ کو الوداعی سلام ہو)۔
الجواب:
ایسے لوگ فساق فجار کبائر مستحق عذاب نار وغضب جبار ہیں،مسلمان کو حکم ہے راہ چلتاہوا کفار کے محلہ سے گزرے تو جلد نکل جائے کہ وہ محل لعنت ہے نہ کہ خاص ان کی عبادت کی جگہ،جس وقت وہ غیر خدا کو پوج رہے ہوں قطعا اس وقت لعنت اترتی ہے اور بلا شبہ اس میں تماشائیوں کا بھی حصہ ہے۔یہ اس وقت ہے کہ محض تماشا مقصود ہو اور اسی غرض سے نقد واسباب دے کر اعانت کی جاتی ہو اور اگر ان افعال ملعونہ کو اچھا جانا یا ان تصاویر باطلہ کو وقعت کی نگاہ سے دیکھا یا ان کےکسی حکم کفر پر ہوں ہاں کہا جیسا کہ سوال میں مذکور،جب تو صریح کفر ہے۔غمز العیون
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع