30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اپنی شیطانی مصلحت کے خیال سے شرکت کی ان کے قلب کا حال اﷲ عزوجل جانتا ہے مرتکب کبائر ہوئے مستحق عذاب نار ہوئے سزوار لعنت ہوئے مگر عنداﷲ کافر نہ ہوئے،لیکن شرع ظاہر پر حکم فرماتی ہے،حدیث میں ہے حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من تشبہ بقوم فہو منہم [1]۔ |
جو کسی قوم کے سے مشابہت پیدا کرے گا وہ انھیں میں سے ہوگا۔ |
دوسری حدیث میں ہے حضورصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من کثر سواد قوم فہو منہم[2]۔ |
جو کسی قوم کی جماعت بڑھائے وہ انھیں میں سے ہے۔ |
ان پر بھی توبہ اور تجدید اسلام فرض ہے تائب ہوں اور نئے سرے سے کلمہ پڑھ کر اپنی عورتوں سے نکاح دوبارہ کریں اور وہ مصلحت ملعونہ اتحاد کہ ان کے قلب میں ابلیس نے القاء کی،وہ خود کب حلال ہے۔کافرومومن میں اتحاد کیسا، اﷲ عزوجل فرماتاہے:
|
" یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوۡا عَدُوِّیۡ وَ عَدُوَّکُمْ اَوْلِیَآءَ"[3] |
اے ایمان والو! میرے اور اپنے دشمن کو دوست نہ ٹھہراؤ۔ |
اور فرماتاہے:
|
" لَا یَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُوۡنَ الْکٰفِرِیۡنَ اَوْلِیَآءَ مِنۡ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیۡنَۚ"[4] |
ایمان والے ایمان والوں کے سوا کافروں کو اپنا دوست نہ بنائیں۔ |
اور فرماتاہے:
|
لَا تَجِدُ قَوْمًا یُّؤْمِنُوۡنَ بِاللہِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ یُوَآدُّوۡنَ مَنْ حَآدَّ اللہَ وَ رَسُوۡلَہٗ وَ لَوْ کَانُوۡۤا اٰبَآءَہُمْ اَوْ اَبْنَآءَہُم |
تم نہ پاؤ گے انھیں جو ایمان رکھتے ہیں اﷲ اور قیامت کے دن پر کہ دوستی کریں ان سے جنھوں نے مخالفت کی اﷲ ورسول کی اگرچہ وہ ان کے باپ ہوں یا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع