دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

کرے یاکسی طرح اس کا ساتھ دے تو ہر چہار اشخاص کے ایمان ونکاح وبیعت پر کسی قسم کا ناقص اثر تو نہیں پڑتاہے۔اگر ناقص اثر پڑتا ہے تو ان سے کسی طرح توبہ کرائی جائے۔

(۵)اور کیا ایسا اتحاد جائز ہے،جواب مدلل ومفصل وآسان عبارت میں اور حتی الامکان جلد عطا ہو تاکہ ہر مسلمان سمجھ سکے اور جو بروز جمعہ مساجد میں اعلان کرکے مسلمانوں کو اس قبیح حرکت سے ڈرایا اور بچایا جانے ورنہ معاذا ﷲ ممکن ہے کہ رسم ناپاك نجیب آباد میں ہمیشہ کے لئے قائم ہوجائے اور نمونہ ملعونہ کی تقلید تمام ضلع بلکہ دور دور شہروں میں کی جائے۔

(۶)نیز ارشاد فرمائے کہ اگر جماعت مذکورہ جناب کے حکم شرعی پر عمل کرکے تائب نہ ہو تو عام مسلمان ان سے سلام کلام کریں یا نہیں؟ جواب دستخط اقدس ومہر شریف سے مزین ہو۔

ہم مستفیان اچھی طرح جانتے ہیں کہ حضور بباعث ہجوم کام نہایت عدیم الفرصت ہیں لیکن امرہذا اگر حضور سے(کہ صدی موجود میں واحد نافذ اسلام ہیں)نہ عرض کیا جائے اور کہا جائیں اﷲ تعالٰی حضور کو ہم غریبوں کے سروں پر تاعرصہ دراز باعافیت وعزت صحت سلامت باکرامت اعداء دین اﷲ پر نمایاں طور پر مظفر ومنصور مع جمیع متبعین قائم رکھے اور شب وروز اپنی بے انتہاء برکات نازل فرماتا رہے بطفیل حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلم واصحابہ اجمعین برحمتك یا ارحم الراحمین۔

الجواب:

ظاہر ہے کہ افعال شنیعہ مذکورہ سخت ملعون ہیں جس نے انھیں مستحسن جانا باتفاق ائمہ کرام کافرہے۔ غمز العیون البصائر میں ہے:

من استحسن فعلا من افعلال الکفار کفر باتفاق المشائخ [1]۔

جس(بدنصیب)نے کفار کے افعال میں سے کسی فعل کو اچھا سمجھا(اور اس کی تحسین کی)تو وہ مشائخ کے اتفاق سے کافر ہو گیا۔(ت)

یہ لوگ تو اسلام سے خارج ہوگئے ان کی عورتیں نکاح سے نکل گئیں ان کی بیعتیں جاتی رہیں نیز جس نے ان افعال کو جائز و حلال جانا اور ان پر راضی ہوا اور ان پر معترضین سے معارضہ کیا یہ لوگ بھی اسی حکم میں ہیں کہ مشرکین کے تہوار کی خوشی منانا ان کے ایسے افعال ملعونہ میں شرکت کرنا معصیت قطعیہ ہے۔اور معصیت قطعیہ کا استحلال کفر ہے۔اور جنھوں نے ان افعال ملعونہ کو ملعون وشنیع ہی جانا اور انھیں برا جان کر


 

 



[1] غمز عیون البصائر الفن الثانی کتا ب السیر والردۃ ادارۃ القرآن کراچی ۱/ ۲۹۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن