30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۳۶ تا ۴۱:مسئولہ سید منظور حسین بتوسط احمد حسن خاں رضوی نجیب آباد محلہ بوعلیخان مرحوم ضلع بجنور ۲۵ جمادی الاولٰی ۱۳۳۴ھ
اعلیحضرت عظیم البرکت مجدد دین وملت صاحب حجت قاہرہ،مؤید ملت طاہرہ جناب مولانا صاحب! السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ،!
حضورکا کیا ارشاد ہے حضور کا فضل ہمیشہ رہے درباہ مسئلہ ذیل:کل یہاں نجیب آباد کے بازاروں گلی کوچوں میں مسلمانوں کی ایك جماعت(جس میں پرھے لکھے بلکہ متعدد ذی اثر ومقتدرشرفاء قصبہ بھی شامل تھے اور جن میں سے بعض تو عوامی کی زبانوں پر معاذ اﷲ دین کا جھنڈا،اسلام کا رکن واسلام کا پایہ وغیرہ وغیرہ ناموں سے مشہور ہیں)بہ معیت ایك ہجوم کفار ہنود رنگ پاشی کرتی مغلظ وشرمناك ہولیاں گاتی،جے جے کے نعرے بلند کرتی،دکانوں پر سے مسلمانوں کو ہولی بازی میں حصہ لینے کے لئے بالجبر کھینچتی اور ہر سامنے آنے والے ہندو مسلمان پر رنگ برساتی ہوئی گزری،والعیاذ باﷲ تعالٰی،مسلمانوں کی داڑھیاں (جن کے تھیں)چہرے کپڑے گلال ورنگ میں شہڈوب تھے باؤلوں دیوانوں کی طرح بےہوش،آبے سے باہر کودتے پھاندتے چیختے چلاتے پھرتے تھے،غرض ہر باغیرت مسلمان کے پیش نظر ایك ہولناك وحشت خیز منظر جماعت مذکورہ نے بعض غیور مسلمانوں کے مطالبہ کرنے پر یہ جواب دیا کہ یہ حرکت شنیعہ بدیں وجہ کی گئی ہے کہ اس طرح(ان کے زعم میں) ہندو مسلم باہم متحد ومتفق ہوجائیں اور کہ ایسا کرنے میں کوئی دینی مضرت نہیں ہے مسلمان پہلے بھی کھیلاکرتے تھے،بلکہ ایك مقام پر کسی مولوی صاحب نے بھی شرکت کی تھی ہم ہنود کے کندھوں پر تعزیے رکھا کر بدلہ لیں گے جو(ان کے زعم میں)دینکا نفع عظیم ہے اب دریافت طلب امور ذیل ہیں:
(۱)معاذاﷲ اگر کسی نے حرکت مذکورہ جائز جان کی کی،
(۲)یا قصدا برضا ورغبت ا س کا ارتکاب کیا(جیسا کہ ظاہر ہے کہ جماعت مذکورہ نے کیا اگر وہ نہ چاہتے تو کفار مذکور ہر گز ایسا نہ کرتے،نہ پیشتر کبھی یہاں ایسا ہوا چنانچہ امسال بھی شہرکے اکثر باحمیت مسلامان بحمدہ تعالٰی اس ناپاك وخفیف حرکت سے مجتنب ومحفوظ رہے)
(۳)یا اگر کسی مسلمان نے جماعت مذکورہ کے فعل کو بجائے رنج ونفرت وحقارت کی نگاہ سے دیکھنے کے بنظر مسرت وعظمت واستحسان دیکھا بلکہ غیور معترضین سے الٹا معارضہ کیا اگرچہ خود شریك نہیں ہوا۔
(۴)یا اگر کوئی مسلمان باجماعت مذکورہ کو قبل از اعلانیہ توبہ رکن اسلام سمجھے یا حرکت مذکورہ کی تعریف
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع