دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

نہ ہو،جس صورت پر حکم کفر نہیں اس پر تو حدیث فقہ اکبر سے کوئی اشتباہ ہی نہیں اور جن صورتوں پر حکم کفر ہے ان پر جواب ظاہر ہے اہل قبلہ وہی ہے کہ ضروریات دین پر ایمان لاتاہو ا ورکوئی قول وفعل قاطع ایمان اس سے صادر نہ ہو ورنہ صرف قبلہ کی طرف ہماری کی سی نماز پڑھنا اور ہمارا ذبیحہ کھانا بنصوص قطعیہ قرآن ایمان کے لئے کافی نہیں،منافقین یہ سب کچھ کرتے تھے اور یقینا کافر تھے۔

قال تعالٰی" وَلَایَاۡتُوۡنَ الصَّلٰوۃَ اِلَّا وَہُمْ کُسَالٰی"[1] وقال تعالٰی " اِذَا جَآءَکَ الْمُنٰفِقُوۡنَ قَالُوۡا نَشْہَدُ اِنَّکَ لَرَسُوۡلُ اللہِ ۘ وَ اللہُ یَعْلَمُ اِنَّکَ لَرَسُوۡلُہٗ ؕ وَ اللہُ یَشْہَدُ اِنَّ الْمُنٰفِقِیۡنَ لَکٰذِبُوۡنَ ۚ﴿۱"[2]

الی اٰخر الرکوع الشریف،قال تعالٰی

" وَلَئِنۡ سَاَلْتَہُمْ لَیَقُوۡلُنَّ اِنَّمَاکُنَّا نَخُوۡضُ وَنَلْعَبُ ؕ قُلْ اَبِاللہِ وَاٰیٰتِہٖ وَرَسُوۡلِہٖ کُنۡتُمْ تَسْتَہۡزِءُوۡنَ ﴿۶۵﴾ لَاتَعْتَذِرُوۡا قَدْکَفَرْتُمۡ بَعْدَ اِیۡمٰنِکُمْ ؕ"[3]۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:وہ(اہل نفاق)نماز ادا نہیں کرتے مگر جی ہارے سستی سے،اور اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:جب منافق آپ کے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں ہم گواہی دیتے ہیں کہ یقیناآپ اﷲ تعالٰی کے رسول ہیں،اور اﷲ تعالٰی جانتاہے کہ آپ اس کے رسول ہیں لیکن اﷲ گواہی دیتاہے کہ منافق نرے جھوٹے ہیں،آخر رکوع شریف تک(یہی ذکر ہے)۔اور اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:اگر ااپ ان سے پوچھیں(کہ یہ تم کیا کہہ رہے ہو)تو جھوٹ کہہ دین گے یہ تو ہم ہنسی کھیل کررہے ہیں،(ان سے)فرمادیجئے کیا اﷲ تعالٰی،اس کی آیتوں اور اس کے رسول(گرامی)سے ہنسی مذاق کررہے ہو(یعنی کیا تم نے اتنا بھی نہ سوچا کہ اپنے مذاق کا محل کسی کو بنارہے ہو)لہذا اب بے جابہانے نہ بناؤ کیونکہ اب تم اپنے ایمان کے بعد (کھلے)کافرہوگئے ہو۔(ت)

مسئلہ شرح فقہ اکبر وردالمحتار وغیرہمامیں مصرح ہے اور ہم نے تمہید ایمان وغیرہ میں بارہا اسے مفصل کیا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔


 

 



[1] القرآن الکریم ۹/ ۵۴

[2] القرآن الکریم ۶۳/ ۱

[3] القرآن الکریم ۹ /۶۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن