دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

اور ان سب میں حق العباد ہے تو اس زنا سے ضرور بدتر ہے۔جس میں حق العباد نہ ہو مگر وہ جھوٹ جس سے کسی کا ضرر نہ ہو کہ بے مصلحت شرعی ہو تو گناہ وضرور ہے مگر اسے زنا کے برابر نہیں کہہ سکتے کہ یہ صغیرہ ہے بعد اصرار کبیرہ ہوگا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۳۵:                              از موضع سوہاوہ ضلع بجنور محلہ مولویاں مسئولہ حفظ الرحمن           روز شنبہ ۱۷/ صفر المظفر ۱۳۳۴ھ

جو مسلمان نماز پڑھتے ہے قبلہ کی طرف،لیکن تصویر کو سجدہ کرتا ہے۔اس کو کافر کہنا چاہئے یانہیں؟ اگر کافر کہا جائے تو قول امام لایکفر اھل القبلۃ(امام اعظم کے نزدیک)اہل قبلہ کی تکفیر نہ کی جائے گی۔ت)کی کیا توجیہ ہے؟ نیز بخاری میں ہے حضرت انس سے روایت ہے کہ فرمایا حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام نے:"جوہماری طرح نماز پڑھے،ہمارے قبلہ کی طرف متوجہ ہو،ہمارا ذبیحہ کھائے،وہ مسلمان ہے،اس کے لئے اﷲ ورسول کا ذمہ ہے اس کے ذمہ میں اﷲ کا عہد نہ توڑو"۔ اس کا کیا مطلب ہے؟ فقط

الجواب:

سجدہ تحیت اگر بت یا چاند یا سورج کو کرتاہے ضرور اس پر حکم کفر ہے،کفر اگر چہ عقد قلبی ہے مگر جس طرح اقوال زبان اس پر دلیل ہوتے ہیں یوہیں بعض افعال جن کو شریعت نے ٹھہرادیا ہے کہ یہ صادر نہیں ہوتے مگر کافر سے انھیں سے اشیاء مذکورہ کو سجدہ ہے یا معاذاﷲ مصحف شریف کو نجاست میں پھینك دینا یا کسی نبی کی شان میں گستاخی،

کما صرح بہ علماؤ نا المتکلمون فی المسایرۃ وشروح المقاصد والمواقف والفقہ الاکبر وغیرھا۔

جیسا کہ اس کی تصریح ہمارے متکلمین علماء نے(متعدد کتب عقائد)مثلا المسایرہ،شروح،مقاصد،المواقف اور فقہ اکبر وغیرہ میں(اچھے انداز سے)فرمائی ہے۔(ت)

یوہیں تصویر اگر مشرکین کے معبودان باطل کی ہو تو اسے سجدہ کرنے پر بھی مطلقًا حکم کفر ہے۔

لاشتراك العلۃ بل لافرق بینہا وبین الوثن الا بالتسطیح بالتجسیم۔

اس لئے کہ علت مشترك ہے(لہذا حکم بھی ایك ہے)بلکہ اس میں(یعنی تصویر)اور بت میں سوائے جسمانیت اور کوئی فرق نہیں(مراد یہ کہ وثن(بت)میں جسم ہے جبکہ عکسی اور نقشی تصویر میں جسم نہیں)۔(ت)

اور اگر ایسی نہیں تو اسے سجدہ کرنا مطلقًا حرام وکبیرہ ہے مگر کفر نہیں جب تك بہ نیت عبادت


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن