دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

فتاوی عالمگیری میں ہے:

اذا ارا دالمسلم ان یدخل دارالحرب بامان للتجارۃ ومعہ فرسہ وسلاحہ وھو لایرید بیعہ منہم لم یمنع ذٰلك منہ [1]۔

جب کوئی مسلمان دارحرب(دار کفر)میں کاروبار کے لئے جاناچاہے اور اس کے ساتھ گھوڑا اور ہتھیار وغیرہ ہوں او روہ انھیں(وہاں)بیچنے کا ارادہ نہ رکھتاہو تو اسے نہ روکا جائے۔ (ت)

ہاں ایك صورت جواز مطلق کی ہے وہ یہ کہ عالم انھیں ہدایت اور اسلام کی طرف دعوت کے لئے جائے جبکہ اس پر قادر ہو یہ جانا حسن ومحمود ہے اگر چہ ان کامذہبی میلہ ہو ایسا تشریف لے جانا خود حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے بارہا ثابت ہے مشرکین کا موسم بھی اعلان شرك ہوتا لبیك میں کہتے:

لاشریك لك الا شریکا ل ھو ك تمبلکہ وماملک۔

تیرا کوئی شریك نہیں مگر وہ شریك جس کاتو مالك ہے مگر وہ تیرا مالك نہیں۔(ت)

جب وہ سفہاء لاشریك تك پہنچے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے:ویلکم قط قط خرابی ہو تمھارے لئے بس بس یعنی آگے استثنا نہ بڑھاؤ،واﷲ تعالٰی اعلم۔(اور اﷲ تعالٰی سب سے زیادہ علم رکھتاہے۔ت)

مسئلہ ۳۲:                               مسئولہ اکبر یار خاں محصل چندہ مدرسہ اہلسنت باشندہ شہر کہنہ       روز پنچشنبہ ۲۵ ذی الحجہ ۱۳۳۳ھ

اس مسئلہ میں کہ حرام اور کفر اور سود کھانے میں کون سا گناہ صغیرہ ہے اور کون سا کبیرہ ہے؟ مہربانی فرماکر کے جواب بالتفصیل وار دہونا چاہئے؟

الجواب:

لا الہ الا اللہ،کفر ہر کبیرہ سے بد ترکبیرہ ہے اور سود بھی کبیرہ ہے " اِلَّا اللَّمَمَ ؕ اِنَّ رَبَّکَ وٰسِعُ الْمَغْفِرَۃِ ؕ"[2](جو لوگ بڑے بڑے گناہون اور بیحیائی کے کاموں سے بچتے رہتے ہیں مگر یہ کبھی(شاذونادر)ان سے کوئی غلطی سرزد ہوجائے یقینا تمھارا پرودگار وسیع بخشش والا ہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔(اور اﷲ سب کچھ طرح اچھی جانتا ہے۔ت)


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب السیر الباب السادس نورانی کتب خانہ پشاور ۲ /۲۳۳

[2] القرآن الکریم ۵۳ /۳۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن