30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بحرالرائق میں ہے:
|
والظاھر اٰنہا تحریمیۃ لانہا المرادۃ عند اطلاقہم [1]۔ |
ظاہر یہ ہے کہ کراہت سے کراہۃ تحریمی مرا دہے کیونکہ"عند الاطلاق"وہی مراد ہواکرتی ہے۔(ت) |
بلکہ ردالمحتار میں ہے:
|
فاذا حرم الدخول فالصلٰوۃ اولی [2]۔ |
جب وہاں جانا اور داخل ہونا حرام ہے تو نما پڑھنا بدرجہ اولٰی حرام ہے۔(ت) |
اوراگر لہو ولعب کا ہے اور خود اس سے بچے نہ اس میں شریك ہو نہ اسے دیکھے نہ وہ چیزیں بیچے جو ان کے لہو ولعب ممنوع کی ہوں تو جائز ہے پھر بھی مناسب نہیں کہ ان کا مجمع ہر وقت محل لعنت ہے تو اس سے دوری ہی میں خیر وسلامت ہے ولہذا علماء نے فرمایا کہ ان کے محلہ میں ہو کر نکلے تو جلد لمکتا ہوا گزر جائے،غنیہ ذوی الاحکام پھر فتح اﷲ المعین،پھر طحطاوی میں ہے:
|
ھم محل نزول اللعنۃ فی کل وقت ولا شك انہ یکرہ السکون فی جمیع یکون کذٰلك بل وان یمر فی امکنتہم الا ان یھرول ویسرع وقد ردت بذٰلك اٰثار ۔ |
اس لئے کہ ہر وقت مقامات کفار پر خدا کی لعنت برستی ہے۔ اور اس میں کوئی شك نہیں کہ ایسی مجلس(اور جگہ)میں ٹھہرنا مکروہ ہے(ناپسندیدہ امر)ہے بلکہ ان کے مقامات کے قریب جب کبھی گزرنا پڑے تو جلدی سے دوڑ کر گزرے، چنانچہ آثار یہی وارد ہواہے۔(ت) |
اوراگر خود شریك ہویا تماشا دیکھے یا ان کے لہو وممنوع کی چیز بیچے تو آپ ہی گناہ وناجائز ہے، درمختارمیں ہے:
|
قدمنا معزیا للنہر ان ماقامت المعصیۃ بعینہ یکرہ بیعہ تحریما والافتنزیہا [3]۔ |
ہم نے"النہر الفائق"کی طرف نسبت کرتے ہوئے پہلے بیان کردیا ہے جس کے ساتھ"بعینہٖ"گناہ قائم ہو اس کا فروخت کرنا مکروہ تحریمی ہے لیکن اگر ایسا نہ ہو تو پھر کراہۃ تنزیہی ہوگی(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع