30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
شامل لنفس الفعل واستماعہ [1]۔ |
مطلق(بغیر کسی قید)ذکر کرنا اس کے کرنے اور سننے دونوں کو شامل ہے۔(ت) |
طحطاوی صدر کتاب بیان علوم مخفی ذکر شعبدہ میں ہے:
|
یظہر من ذٰلك حرمۃ التفرج علیہم لان الفرجۃ علی المحرم حرام[2]۔ |
اس سے کھیل(تماشا)پر خوشی منانے کی حرمت ظاہر ہوتی ہے کیونکہ کسی حرام کام پر خوشی منانا بھی حرام ہے۔(ت) |
یعنی شعبدہ باز بھان متی بازیگر کے افعال حرام ہے اور اس کا تماشا دیکھنا بھی حرام ہے کہ حرام کو تماشا بنانا حرام ہے خصوصا اگر کافروں کی کسی شیطانی خرافات کو اچھا جانا تو آفت اشد ہے اور اس وقت تجدید اسلام وتجدید نکاح کا حکم کیا جائے گا۔غمز العیون میں ہے:
|
اتفق مشائخنا ان من رأی امر الکفار حسنا فقد کفر حتی قالوا فی رجل قال ترك الکلام عنداکل الطعام حسن من المجوس اوترك المضاجعۃ عند ھم حال الحیض حسن فہو کافر [3]۔ |
ہمارے مشائخ کرام کا اس پر اتفاق ہے کہ جس نے کافروں کے کسی کام کو اچھا سمجھا تو وہ کافر ہوگیا انھوں نے یہاں تك شدت اختیار فرمائی کہ اگر کسی شخص نے(آتش پرستوں کے بارے میں کہا کہ ان کا طعام کھانے کے وقت خاموش رہنا اچھی بات ہے اور اسی طرح ایام ماہواری میں عورت کے پاس نہ لیٹنا عمدہ بات ہے تو وہ کافر ہے،(یعنی اہل کفر کی بات کو بھی اچھا کہنا یا سمجھنا خالص اسلام میں موجب کفر ہے)۔ (ت) |
اوراگر تجارت کے لئے جائے تو اگر میلہ ان کے کفروشرك کاہے جانا ناجائزوممنوع ہے کہ اب وہ جگہ ان کا معبد ہے اور معبدکفار میں جانا گناہ۔تیمیہ پھر تتارخانیہ پھر ہندیہ میں ہے:
|
یکرہ للمسلم الدخول فی البیعۃ والکنسیۃ وانما یکرہ من حیث انہ مجمع الشیاطین [4]۔ |
یہودیوں کی عبادت گاہ اور عیسائیوں کے گرجے(چرچ)میں کسی مسلمان کا داخل ہونا مکروہ ہے اس لئے کہ وہ شیاطین کے جمع ہونے کی جگہ ہے۔(ت) |
[1] ردالمحتار کتاب الحظر والاباحۃ فصل فی البیع داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۲۵۳
[2] حاشیۃ الطحطاوی علی الدرالمختار خطبۃ الکتاب دارالمعرفۃ بیروت ۱/ ۳۱
[3] غمز العیون البصائر مع الاشباہ والنظائر الفن الثانی اداراۃ القرآن والعلوم الاسلامی کراچی ۱/ ۲۹۵
[4] فتاوٰی ہندیہ کتاب الکراھیۃ الباب الرابع عشر نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۳۴۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع