دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

کفر وشرك کریں گے کفر کی آواز وں سے چلائیں گے جب تو ظاہر ہے اوریہ صورت سخت حرام منجملہ کبائر ہے پھر یہ بھی کفرنہیں اگر کفری باتوں سے نافر ہے ہاں معاذاﷲ ان میں سے کسی بات کو پسند کرے یا ہلکا جانے تو آپ ہی کافر ہے اس صورت میں عورت نکاح سے نکل جائے گی اور یہ اسلام سے ورنہ فاسق ہے۔اور فسق سے نکاح نہیں جاتا،پھر بھی وعید شدید ہے او ر کفریات کو تماشا بنانا ضلال بعید ہے۔حدیث میں ہے:

من کثر سواد قوم فہومنہم ومن رضی عمل قوم کان شریك من عمل بہ،رواہ ابویعلی [1] فی مسندہ وعلی بن معبدفی کتاب الطاعۃ والمعصیۃ عن عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ورواہ الامام عبداﷲ بن المبارك فی کتاب الزھد عن ابی ذر رضی اﷲ تعالٰی عنہ من قولہ وھو عند الخطیب عن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بلفظ من سود مع قوم فہو منہم [2]۔

جو کسی قوم کا جتھا بڑھائے وہ انھیں میں سے ہے اور جو کسی قوم کا کوئی کام پسند کرے وہ اس کام کرنے والوں کا شریك ہے (امام ابویعلی نے اپنی مسند میں اس کو روایت فرمایا اور علی بن معبد نے کتاب الطاعۃ والمعصیۃ میں حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی سند سے حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام سے اسے روایت کیا اور امام عبداﷲ بن مبارك علیہ الرحمۃ نے کتاب الزہد میں حضرت ابو ذر رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے قول سے اس کو روایت کیا جبکہ وہ خطیب کےنزدیك حضرت انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ کےحوالے سےحضور علیہ الصلٰوۃ والسلام سے ان الفاظ کے ساتھ مروی ہے جو کسی قوم کے ساتھ ہوکر ان کا جتھا بڑھائے تو وہ انہی میں شمار ہے۔ت)

اور اگر مذہبی میلہ نہیں لہو ولعب کا ہے جب بھی ناممکن کہ منکرات وقبائح سے خالی ہو اور منکرات کاتماشا بنانا جائز نہیں۔ رد المحتارمیں ہے:

کرہ کل لہو والاطلاق

ہرکھیل مکروہ یعنی ناپسندیدہ کام ہے اور اس کو

 


 

 



[1] نصب الرایۃ لاحدیث الہدایۃ بحوالہ ابی یعلی وعلی بن معبد کتاب الجنایات المکتبہ الاسلامیہ ۳ /۳۴۶

[2] کنزالعمال بحوالہ حن عن انس حدیث ۲۴۶۸۱ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۹ /۱۰،تاریخ بغداد ترجمہ عبداﷲ بن عتاب ۴۱۶۷ دارالکتاب العربی بیروت ۱۰ /۴۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن