30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لم یقبل اﷲ لہ صلٰوۃ اربعین صباحا۔[1] |
اﷲ تعالٰی چالیس دن تك اس کی نماز قبول نہ فرمائیگا۔ |
اور اگر ہزل واستہزاء ہو تو عبث ومکروہ حماقت ہے۔ہاں اگر بقصد تعجیز ہو تو حرج نہیں،واﷲ تعالٰی اعلم۔
(۲)نکاح ثانی کو بر اسمجھنا اور اس پر طعن کرنا اگر محض بربنائے رسم ورواج ومصالح عرفیہ ہے نہ یوں کہ اسے شرعا حرام جانیں یا شرعا حلال جان کر تحلیل تکمیل شرع کو برا سمجھے تو چنداں مورد الزام نہیں۔
|
کما فصلناہ باطیب تفصیل فی رسالتنا عقائد التہانی فی حکم النکاح الثانی۔ |
جیسا کہ ہم نے اس مسئلہ کی بہت عمدہ تفصیل اپنے رسالہ عقائد التہانی فی حکم نکاح الثانی میں بیان کی ہے۔(ت) |
اور اگر اسے شرعا حرام سمجھتاہے تو حکم کفر ہے اور شرعا حلال جان کر تحلیل شرع کو معاذاﷲ برا جانتاہے تو صریح مرتد،واﷲ تعالٰی اعلم۔
(۳)طوائفوں کا ناچ مطلقًا حرام قطعی ہے جس کی حرمت پر متعد د آیات قرآنیہ ناطق ہیں بھانڈ جس طرح نقلیں بنایا اور لوگوں کو ہنسایا کرتے ہیں یہ بھی شرعا حرام ہے۔ نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من قعدو سط الحلقۃ فہو ملعون[2]۔ |
جو مجلس بری کے درمیان بیٹھا وہ ملعون ہے۔(ت) |
اور مزامیر کے ساتھ ان کا گانا بھی حرام ہے اور اگر لچکے توڑے کے ساتھ ناچتے ہوں تویہ بھی حرام ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
(۴)جو ابھی بنص قطعی قرآن حرام ہے مگر ان افعال کے کرنے سے آدمی گنہگار ہوتاہے مستحق عذاب نار ہوتاہے مگر حنفیت یا سنیت سے خارج نہیں ہوتا جب تك اعتقاد میں فرق نہ ہو واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۳۰:کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں اطاعت والدین وبرداران واجب ہے یا فرض؟ اور در صورت ارتکاب ان کے یہ گناہ کبیرہ مثلا زنا کرنا،چوری کرنا،داڑھی منڈانا،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع