دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

پھر زنا کہ سخت خبیث کبیرہ ہے اس میں اگر حق العبد شامل نہ ہو تو سود اور جوا اس سے بد تر ہیں سودم کی نسبت صحیح حدیث میں حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

الربٰو ثلث وسبعون حوبا ادناھن ان یقع الرجل علی امہ [1]۔

سود کھانا تہتر گناہوں کا مجموعہ ہے ان میں سے سب سے ہلکا گناہ ایساہے جیسے آدمی ماں سے زنا کرے۔

اور اگر زنا میں حق العبد بھی شامل ہے تو وہ سود اور جوئے دونوں سے بد ترہے کہ سو دا ورجوئے کا اثر مال پر ہے اور زنا کا ناموس پر اور ناموس مال سے عزیز تر ہے۔ایسے لوگوں کے ساتھ کھانا کھانا نہ چاہئے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۶ تا ۲۹:      از مقام سوجت مارواڑ بازار کے اند ر مسئولہ شیخ ننے میاں کلاہ فروش داہن منڈی

(۱)یہ کہ کاہنوں اور جوتشیوں سے ہاتھ دکھلاکر تقدیر کا بھلا یا برا دریافت کرنا۔

(۲)اور بیچاری نوجوان بیوہ عورتوں کے نکاح ثانی کو برا سمجھنے اورنکاح ثانی کرنے والوں پر طعن کرنا۔

(۳)اور بیاہ شادیوں میں طوائف اوربھانڈ نچانا

(۴)اور جوئے کا انگہہ لگانا ہارجیت کا جیسا کہ اکثر ہندو مہاجن وغیرہ لگایاکرتے ہیں ایسا کام کرنے والے حنفی المذہب اور اہلسنت و جماعت رہے یا نہیں،کیا حکم ہے؟ بینوا توجروا(بیان فرماؤتاکہ اجروثواب پاؤ۔ت)

الجواب:

(۱)کاہنوں اور جوتشیوں سے ہاتھ دکھا کر تقدیر کا بھلا برا دریافت کرنا اگر بطور اعتقاد ہو یعنی جویہ بتائیں حق ہے تو کفر خالص ہے۔اسی کو حدیث میں فرمایا:

فقد کفر بما نزل علی محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم [2]۔

بے شك اس سے انکار کیا جو کچھ حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام پر اتارا گیا۔(ت)

اور اگر بطور اعتقاد وتیقن نہ ہو مگر میل ورغبت کے ساتھ ہو توگناہ کبیرہ ہے۔اسی کو حدیث میں فرمایا:


 

 



[1] سنن ابن ماجہ ابواب التجارات با ب التغلیظ فے الرباء ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۱۶۵

[2] جامع الترمذی کتاب الطہارت بب ماجاء فی کراھیۃ ایتان الحائض امین کمپنی دہلی ۱/ ۱۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن