دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

دستور ہےکہ شادی میں نکاح کے وقت تاشہ بجایاکرتے ہیں اس کا سبب یہ ہے کہ غیر مقلد ہماری جماعت میں نہ آنے پائیں مگریہ شخص اشرفعلی کے پیرو ہوکر تاشہ بجانا منع کرتاہے اور جس شے میں گناہ نہ ہو اس کو بھی منع کرتا ہے اس واسطہ آپ اسحاق اﷲ کے نام پر لکھنا تاکہ ہم ان شیطانوں کے پھندوں سے بچیں اگر چہ یہاں پر تاشہ بجن بند ہووے تو ہم کو اپنے مذہب سے پھر جانے کا خوف ہے۔

الجواب:

جناب پیر زادہ صاحب دام مجدہم تسلیم!

شرح مطہر نے شادی میں دف جس میں جلاجل نہ ہوں اور قانون موسیقی پر نہ بجائیں جائز رکھا ہے۔ڈھول تاشے باجے جس طرح رائج ہیں جائز نہیں ناجائز بات کو اگر کوئی بد مذہب یا کافر منع کرے تو اسے جائز نہیں کہا جاسکتا،کل کو کوئی وہابی ناچ کو منع کرے تو کیا اسے بھی جائز کردینا ہوگا،سنی مسلمانوں کو دین پر ایسا بودا پوچ اعتقا نہ چاہئے کہ گناہ کی اجازت نہ ملے تو دین ہی سے پھر جائیں،دین پر اعتقاد ایسا چاہئے کہ لاتشرك باﷲ وان حرقت(اﷲ تعالٰی کے ساتھ کسی کو شریك نہ کر اگر چہ تجھے جلادیا جائے۔ت)اگر کوئی جلا کر خاك کردے تو دین سے نہ پھرے،اﷲ عزوجل فرماتاہے:

" وَ مِنَ النَّاسِ مَنۡ یَّعْبُدُ اللہَ عَلٰی حَرْفٍ ۚ فَاِنْ اَصَابَہٗ خَیۡرُۨ اطْمَاَنَّ بِہٖ ۚ وَ اِنْ اَصَابَتْہُ فِتْنَۃُۨ انْقَلَبَ عَلٰی وَجْہِہٖ ۟ۚ خَسِرَ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃَ ؕ ذٰلِکَ ہُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِیۡنُ ﴿۱۱﴾ "[1]۔ و العیاذ باﷲ تعالٰی،واﷲ تعالٰی اعلم۔

کچھ لوگ کنارے پر کھڑے اﷲ کو پوجھتے ہیں اگر کوئی بھلائی پہنچی جب تو خوش ہیں اور کوئی آزمائش ہوئی تو الٹے منہ پلٹ گئے ایسوں کا دنیا وآخر ت دونوں میں گھاٹا ہے یہی صریح زیاں کاری ہے۔اﷲ تعالٰی کی پناہ۔اور اﷲ تعالٰی سب سے زیادہ جاننے والا ہے۔(ت)

مسئلہ ۲۵:                کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ:

سود کھانا اور جوا کھیلنا اور زانی وغیرہا سب فعل بدکی گناہ ایك برابر ہے یا نہ؟ اور ایسے آدمی کے ساتھ کھانا پینا کیساہے؟ بینوا توجروا(بیان فرماؤ تاکہ اجر وثواب پاؤ۔ت)

الجواب:

یہ سب افعال حرام اور سخت کبائر ہیں،اور ان میں سے کسی فعل کا مرتکب مستحق نار وغضب جبار ہے


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۲/ ۱۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن