دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

نہیں جبکہ وہ اس عقیدہ میں شریك نہ ہو۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۳:                               از سنھبل ضلع مراد آباد محلہ ٹیلہ مرسلہ نادر حسین صاحب           ۱۴ جمادی الاولٰی ۱۳۳۱ھ

زید نے بھنگی کے گھر پر جاکر اس کے گھر کے کھانے پکے ہوئے پر فاتحہ جناب شاہ بدیع الدین یعنی مدار صاحب دے کر کچھ دام اور شیرینی اور خشك آٹا وغیرہ اپنے گھر لاکر استعمال میں لایا اور سالہا سال سے ایسا ہی کیا کرتاہے یعنی وہ اپنا اسے پیر سمجھتے ہیں،اب دریافت طلب امریہ ہے کہ زید کایہ فعل شرعا جائز تھایا ناجائز؟ اگر جائز تھا تو احکام شرعیہ کے کون شے کے جواز سے؟ اور اس کے لائے جنس کا کھانا دوسرے مسلمان کو چاہئے یا نہیں؟ اور اگر ناجائز تھا تو اس کی نسبت کیاحکم؟ مسلمانوں کو اس سے بچنا بہترہے یانہیں؟

الجواب:

زید بیقید کا یہ فعل بہت ناپاك وبد ہے۔یہاں علی العموم بھنگی کفا رہیں،اور کافر کی کوئی نیاز کوئی عمل قبول نہیں،نہ ہر گز اس پر ثواب ممکن جسے پہنچایاجائے۔

قال اﷲ تعالٰی" وَ قَدِمْنَاۤ اِلٰی مَا عَمِلُوۡا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنٰہُ ہَبَآءً مَّنۡثُوۡرًا ﴿۲۳"[1]۔

اﷲ تعالٰی نے(قرآن مجید میں)ارشاد فرمایا:اور ہم نے ان کاموں کا ارادہ کیا جو انھوں نے(دنیاوی زندگی میں)کئے پھر ہم انھیں بکھرا ہوا گرد وغبار نباکر اڑادیں گے۔(ت)

ا س کے کھانے پر فاتحہ دینا اس کا ثواب پہنچنے کا اعتقاد ہے اور یہ قرآن عظیم کے خلاف ہے زیر پر توبہ فرض ہے بلکہ تجدید اسلام ونکاح چاہئے،بھنگی کا صدقہ جو یہ شخص لاتااور کھاتا ہے اسلام کو ذلیل اور مسلمانوں کو متنفر کرتاہے مسلمان اسے نہ کھائیں،اوریہ شخص تائب نہ ہو تو اسے بھنگیوں ہی پر چھوڑدیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۴:                               از ڈیسہ اسحاق اﷲ ملك گجرات مرسلہ پیر زادہ محمد معصوم شاہ صاحب              ۱۷ جمادی الاولٰی ۱۳۳۱ھ

بخدمت جناب مجدد ہند مولانا مولوی صاحب احمد رضا خاں صاحب،بعد تسلیم کے گزارش حال یہ ہے کہ آپ کے نام پیرڈیسہ سے فتوٰی لکھا ہے وہ شخص مولوی اشرفعلی کاپیرو ہے اور یہاں پر چار سو مکان اہلسنت وجماعت کے ہیں ان کو مولوی اشرفعلی کے سپرد کرنا چاہتاہے یعنی ہمارے ہاں


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۵/ ۲۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن