30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۲)رافضیوں سے میل جول حرام ہے اور اس کا مرتکب اگر رافضی نہ بھی ہو تو سخت درجہ کا فاسق فاجر ضرور ہے اور جب وہ اس پرا صرار کرتاہے تو مسلمانوں پر لازم ہے کہ خود اس سے ملنا جلنا ترك کردیں۔
|
قال اﷲ تعالٰی" وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸﴾"[1]۔ |
اﷲ تعالٰی نے(قرآن مجید میں)ارشادفرمایا:اگر شیطان تمھیں بُھلاوے میں ڈال دے تو پھر یاد آنے پرظالموں کے پاس مت بیٹھو۔(ت) |
(۳)سود خور سے محبت اگر پنی کسی قرابت،رشتہ،جائز احسان کی وجہ سے ہے تو اس قدر پر انسان مجبور ہے اور بے اس کے اس سے بھی خلط ملط منع ہے۔
|
فی التفسیر الاحمدی بما ذکر شمول الکریمۃ المتلوۃ لکل کافر والمبتدع والفاسق ان القعود مع کلہم ممنوع [2]۔ |
تفسیر احمدی میں یہ ذکر کرنے کے بعد کہ اوپر ذکرکردہ آیہ کریمہ ہر کافر بدعتی اور فاسق کو شامل ہے یہ بیان فرمایا کہ ان سب کے پاس بیٹھنا شرعا منع ہے۔(ت) |
اور بعد مرگ اس کے مال کی پیروی سے اگر مراد یہ ہے کہ اس کا سود جو لوگوں پر پھیلا ہوا تھا وصول میں کوشش کی جب تو یہ کوشش کرنے والا بھی سود خوار کی طرح ملعون ہے۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لعن اﷲ اکل الربا ومؤکلہ وکاتبہ وشاھدیہ [3]۔ |
سود کھانے والے،کھلانے والے،لکھنے والے اور اس کی گواہی دینے والے سب پراﷲ تعالٰی کی لعنت ہے۔(ت) |
اور اگر کسی مال حلال کے لئے کوشش کی تو حرج نہیں۔
(۴)زید کی والدی عقیدہ مذکورہ کے سبب اہلسنت سے خارج اور ایك گمراہ فرقے تفضیلیہ میں داخل ہے جن کو ائمہ دین نے رافضیوں کا چھوٹا بھائی کہا ہے مگر اس سے زید پر کچھ الزام
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع