دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

عنہم بھی اس میں داخل ہے یہ ضرور رکن ایمان ہے:

قال اﷲ تعالٰی "وَ تُعَزِّرُوۡہُ وَ تُوَقِّرُوۡہُ ؕ"[1]۔

وقال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لایؤمن احد کم حتی اکون احب الیہ من والدہ وولدہ والناس اجمعین [2]۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔

اﷲ تعالٰی نے(قرآن مجید میں)ارشاد فرمایا ان کی(یعنی حضور اکرم علیہ الصلٰوۃ والسلام کی)تعظیم وتوقیر کرو۔(ت)

اور حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:تم لوگوں میں اس وقت تك کوئی ایمان دار نہیں ہوسکتا جب تك اس میں اس کے نزدیك اس کے والدین،اس کی اولاد او ر سب لوگوں سے زیادہ محبو ب نہ ہوجاؤ(یعنی وہ سب سے زیادہ مجھے محبوب رکھے)۔اور اﷲ تعالٰی سب سے زیادہ علم والا ہے۔(ت)

مسئلہ ۱۹ تا ۲۲:        کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں:

(۱)زید نے ایك شخص کو حقہ بھر کردیا،شخص مذکور نے حقہ لے کر ایك شعر پڑھا،زید نے لاعلمی کی وجہ سے یہ کہا سمع اﷲ لمن ہمیں کیا،اس کے واسطے کیاحکم ہے؟

(۲)دیگرسوال یہ ہے کہ جس شخص کی قرابت داری رافضیوں سے ہو اور ان کے کھانے پینے میں اور زیست ومرگ میں بھی شامل ہو اور کوئی سمجھائے تو اس کا یہ جواب کہ ہم سے یہ ترك ہو نہیں سکتا،

(۳)اورمسئلہ سوم یہ ہے کہ جو شخص سود خور سے محبت قلبی رکھے اور بعد مرگ اس کے مال کی پیروی بہت سی کرے اس کے واسطے کیا حکم ہے؟

(۴)چہارم زید کی والدہ کا زید کی شادی کے وقت تك یہ عقیدہ تھا کہ حضرت علی شیر خدا کرم اﷲ وجہہ کے برابر کسی صحابی کا رتبہ نہیں ہے۔بینوا توجروا۔(بیان کرو تاکہ اجروثواب پاؤ۔ت)

الجواب:

(۱)پہلا لفظ ناپاك جس نے بکا اسے نئے سرے سے کلمہ پڑھنا چاہئے اور اپنی عورت سے تجدید نکاح کرے لا نہ استہزاء بکلمۃ الحمد الا لھی عزجلالہ(اس لئے کہ یہ اﷲ تعالٰی(کہ جس کا جلال ورعب غالب ہے)کے کلمہ حمد کے ساتھ مذاق ہے۔ت)


 

 



[1] القرآن الکریم ۴۸/ ۹

[2] صحیح البخاری کتاب الایمان باب حب الرسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم من الایمان قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن