دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

فرماتے ہیں:

المعروف بالکذب لاعدالۃ لہ ولا تقبل شہادتہ ابدا وان تاب بخلاف من وقع فی الکذب سہوا اوابتلی بہ مرۃ ثم تاب [1] واﷲ تعالٰی اعلم۔

جو کوئی دروغ گوئی یعنی جھوٹ بولنے میں مشہور ہو تو اس کے لئے کوئی عدالت نہیں لہذا کبھی بھی اس کی شہادت مقبول نہیں ہوسکتی اگر چہ تائب ہوجائے بخلاف اس شخص کے جس نے بھول کر جھوٹ کہہ دیا یا کبھی کبھار اس سے غلط بیان ہو گئی پھر اس نے توبہ کرڈالی(تو اس کی شہادت توبہ کرنےکے بعد مقبول ہوگی،مترجم)اور اﷲ تعالٰی سب سے بڑاعالم ہے۔ (ت)

مسئلہ ۱۸:                کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل میں:

زید کہتاہے کہ حضرت محبوب سبحانی علیہ الرحمۃ صحابہ سے افضل ہیں اور ایصال نفع ونقصان کے مالك ہیں چنانچہ مجھ کو ان کی گیارھویں کرنے سے ترقی ہوئی،گیارھویں اورمولود میرا ایمان ہے۔عمرو کہتاہےکہ حضرت محبوب سبحانی علیہ الرحمۃ صحابہ کرام سے افضل نہیں اور نہ مالك نفع وضرر ہیں البتہ ان کی مقدس روح کو فاتحہ شرینی وغیرہ کا ثواب پہنچانا موجوب خیر وبرکت ہے۔ گیارھویں اور مولود اقدس مروجہ داخل ایمان نہیں کیونکہ میں نے یہ دونوں اٰمنت باﷲ کے معنی میں سے نہیں سنے، لیکن یہ بات ضرور ہے کہ ذکر ولادت جناب رسالتمآب علیہ افضل التحیات کا مشروع طور پر کرنا ایمان کے لوازمات سے ہے اور باعث فلاح دارین ہے ____ کس کا قول درست ہے؟ بینوا توجروا(بیا ن کروتاکہ اجرو ثواب پاؤ۔ت)

الجواب:

حضور سیدنا غوث الاعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کو صحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے افضل کہنا گمراہی ہے اور بعطائے الٰہی مالك نفع وضرر کہنے میں حرج نہیں،مسلمان جب ایسا لفظ کہتاہے اس کی مراد یہی ہوتی ہے نہ یہ کہ معاذاﷲ بذات خود بے عطائے الٰہی مالك نفع وضرر جانے کہ یہ کفر خاص ہے اور کوئی مسلمان اس قصہ سے نہیں کہتا۔مجلس میلاد مبارك ویازد ہم شریف میں دو حیثیتیں ہیں ایك حیثیت خصوصی فعل اس طور پر تو فرائض حتی کہ نماز و روزہ بھی داخل ایمان وجزء ایمان نہیں،اٰمنت باﷲ (میں اﷲ پر ایمان لایا۔ت)میں ان کا بھی ذکر صریح نہیں،دوسری حیثیت مقصدو منشاء یعنی محبت وتعظیم حضور پر نور سید المرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو محبت وتعظیم اہلبیت وصحابہ واولیاء وعلماء رضی اﷲ تعالٰی


 

 



[1] بدائع الصنائع کتاب الشہادۃ فصل اما الشرائط ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۶ /۲۶۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن