دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

کیا واجب ہوگئی۔فرمایا:

ھذا اثنیتم علیہ خیرا فوجبت لہ الجنۃ و ھذا اثنیتم علیہ شرا فوجبت لہ النار انتم شہداء اﷲ فی الارض۔رواہ احمد والشیخان [1] عن انس رضی ﷲ تعالٰی عنہ۔

پہلے کی تم نے تعریف کی اس کے لئے جنت واجب ہوگئی، دوسرے کی مذمت کی اس کے لئے دوزخ واجب ہوگئی،تم اﷲ تعالٰی کے گواہ ہو زمین میں،(امام احمد،بخاری اورمسلم نے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے حوالہ سے اسے روایت کیا۔ت)

اور یہ نہ بھی ہو تو اتنا ضرور ہے کہ علماء وصلحاء اہلسنت اس کی تجہیز میں شرکت اور اس کے جنازہ پر نماز سے احتراز کریں گے شفاعت اخیار سے محروم رہے گا،یہ شناعت کیا کم ہے،والعیاذ باﷲ تعالٰی(اﷲ کی پناہ۔ت)

پنجم: اصل یہ کہ گناہ علانیہ دوہرا گناہ ہے کہ اعلان گناہ دوہرا گناہ بلکہ اس گناہ سے بھی بدتر گناہ ہے۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

کل امتی معافی الاالمجاہرین،رواہ الشیخان [2]عن ابی ھریرۃ والطبرانی فی الاوسط عن ابی قتادۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔

میری سب امت عافیت میں ہے سوان کے جو گناہ آشکاراکرتے ہیں(بخاری ومسلم نے حضرت بوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے حوالے سے اور امام طبرانی نے الاوسط میں حضرت ابوقتادہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے حوالہے سے اسے روایت کیا ہے۔ت)

نیز حدیث میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

لایزال العذاب مکشوفا عن العباد لما استتروا بمعاصی اﷲ فاذا اعلنوھا

ہمیشہ اﷲ کا عذاب بندوں سے دور رہے گا جبکہ وہ اﷲ تعالٰی کی نافرمانیوں کو ڈھانپیں

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الجنائز باب ثناء الناس علی المیت قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۱۸۳،صحیح مسلم کتاب الجنائز باب فی وجوب الجنۃ والنار بشہادۃ المومنین الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۳۰۸

[2] صحیح البخاری کتاب الادب باب ستر المؤمن علی نفسہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۸۹۶،صحیح مسلم کتاب الزہد باب عقوبۃ من یامر بالمعروف الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۴۱۲،المعجم الاوسط حدیث ۴۴۹۵ مکتبۃ المعارف ریاض ۵ /۵۲۔۲۵۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن