30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کیونکہ عشرہ مبشرہ واصحاب بدر وشہداء وغیرہ وغیرہ ضرور قطعی جنتی ہیں اور ان کی نسبت حدیث وکلام پاك میں حکم آچکا ہے مگر زید نے ایك نہ مانی اور یہ ہی کہتا رہا کہ ہم ہر گز نہیں کہہ سکتے بلکہ فوجداری کرنے کو مستعد وامادہ ہوگیا،بروقت استفسار علمائے دین نے فتوٰی دیا کہ زید ایسے کلمات کہنے سے قطعا بد مذہب وگمراہ وبے دین وخارج ازا دائرہ اہلسنت وجماعت ہے۔اور اس کے پیچھے نماز ناجائز کیا بلکہ بالکل باطل ہے اس کو مناسب ہے کہ توبہ کرے جبکہ زید مذکور کو توبہ کرنے کے واسطے کہا گیا تو اول تو ا س نے کلمات بالا کے کہنے سے انکارکیا جب سب لوگوں پر پورے طور سے کلمات ناشائستہ بالا کا کہنا ثابت ہوگیا تو پھر یہ حیلہ کیا کہ فلاں فلاں دوشخصوں کے روبروہم نے توبہ کرلی،اور ان دو شخصوں کا نام لیا جو زید کے دست واحباب ہیں اور جنھوں نے سابقا مثل زید کے یہ کہا تھا کہ ایسے کلمات زید نے نہیں کہے اور پھر وہی دونوں شخص کہنے لگے کہ زید نے توبہ کرلی ہے۔لیکن دیگر صاحبان نے اس کہنے زید اور ان کے احبابوں کے کہنے کو تسلیم نہ کیا اور اس کے پیچھے نماز پڑھنی ترك کردی جب علماء سے دریافت کیا کہ زیددو شخص کو گواہ دتیاہے کہ ان کے رو برو توبہ کرلی وہ شاہد ہیں تویہ توبہ لائق پذیر ائی ہے یانہیں۔تو عالم صاحب نے ارقام فرمایا کہ جب زید نے کلمات ضلالت علانیہ ساٹھ ستر مسلمانو کے مجمع میں کہے اور مسلمانوں کواپنی گواہی پر گواہ کرلیا اس کو لازم ہے کہ یونہی علی الاعلان توبہ کرکے مسلمانوں کو ان کلمات کے ضلالت ہونے اور اپنے رجوع کرنے پر گواہ کرلے جبکہ خود زید زندہ ہے تو توبہ کرسکتاہے شہادت کی کیا حاجت ہے۔اور مفتی صاحب نے یہ حدیث شریف بھی ارقام فرمادی ہے:
|
اذا علمت سیئۃ فاحدث عندھا التوبۃ السر بالسر و العلانیۃ بالعلانیۃ،رواہ الطبرانی [1]فی معجمہ الکبیر۔ |
جب تم کوئی گناہ کرو تو اسی وقت توبہ کرو پوشیدہ گناہ کی تو بہ پوشیدگی ہے اور اعلانیہ گناہ کی توبہ اعلانیہ،چنانچہ امام طبرانی نے اپنی معجم کبیر میں اسے روایت کیا ہے۔(ت) |
اور مولوی صاحب نے یہ کل مسئلہ تحفہ حنفیہ میں طبع کراکے شائع کرادیا ہے۔اب پھر بعد چار سال کے دو تین آدمیوں کے سامنے کلمات لاطائل کا اقرار کرکے توبہ کرلی ہے اور یہ تین شخص ضرور معتبر اور معتمد ہیں مگر جس وقت زید نے ایك مجمع میں وہ کلمات بیہودہ کہے تھے اس وقت یہ صاحب اس مجمع میں نہ تھے
[1] المعجم الکبیر عن معاذ بن جبل حدیث ۳۳۱ المکتبہ الفیصلیۃ بیروت ۲۰ /۱۵۹،کنز العمال برمزحم فی الفردوس حدیث ۱۰۱۸۰ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۴ /۲۰۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع